جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونا 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے فی تولہ پر برقرار

ملک میں آج سونے کے فی تولہ اور 10 گرام کے بھاؤ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور یہ گزشتہ نرخوں پر برقرار ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے برقرار…

پی آئی اے نے انڈونیشیا میں لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیے

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے انڈونیشیا میں لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیے۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، دوسر اطیارہ بھی چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔ترجمان…

سندھ کی نگراں حکومت پیپلز پارٹی کے مفادات کی نگراں ہے: خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی نگراں حکومت پیپلز پارٹی کے مفادات کی نگراں ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے…

لاہور ہائیکورٹ کا پانی ضائع کرنیوالے گھریلو صارفین پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کو 20 ہزار…

موہنجو دڑو میں 2000 سال پرانے سکے دریافت

لاڑکانہ: پاکستان میں ماہرین آثار قدیمہ نے موہنجو دڑو میں بنے بدھ مت کے مزار کے کھنڈرات سے تانبے کے سکوں کا ایک انتہائی قدیم ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 2000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ سکے اور مزار  جسے اسٹوپا…

جسٹس (ر) مظہر عالم چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن پاکستان تعینات

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن پاکستان تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اس عہدے پر جولائی 2025ء تک رہیں گے۔وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل…

نیب ساڑھے 3 ارب روپے کی ریکوری کر چکا: ڈی جی نیب لاہور

قومی احتساب بیورو (نیب)  لاہور کے ڈی جی مجید امجد کا کہنا ہے کہ نیب ساڑھے 3 ارب روپے کی ریکوری کر چکا ہے۔نیب لاہور کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین نیب نذیر احمد بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور…

انٹر بینک: ڈالر سستا ہو کر 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستاہونے کے بعد 284 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا…

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔چیف الیکشن کمشنر سنکدر سلطان راجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد ملاقات کرے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں۔بشکریہ جنگbody a…

عام انتخابات کیلئے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

بجٹ میں عام انتخابات 2024ء کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکریٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔راوں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے…

تاریخ گواہ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات ن لیگ دلاتی ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ ن دلاتی ہے، ‎انتخابات میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ‎متفقہ قومی معاشی…

کوفیہ: فلسطینی مزاحمت کی شناخت بننے والا رومال کیا ہے اور یہ اتنا مشہور کیسے ہوا؟

کوفیہ: فلسطینی مزاحمت کی شناخت بننے والا رومال کیا ہے اور یہ اتنا مشہور کیسے ہوا؟،تصویر کا ذریعہGetty Imagesمضمون کی تفصیلمصنف, فرنینڈا پالعہدہ, بی بی سی نیوز ورلڈایک گھنٹہ قبلسات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور جوابی کارروائی کے

اسرائیلی فوج جنوبی غزہ میں داخل، فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 15 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ جنگ: خان یونس میں اب تک کی ’سب سے شدید‘ بمباری، جنگ بندی کا موقع ’ضائع کرنے پر‘ اردوغان کی تنقید،تصویر کا ذریعہGetty Images،تصویر کا کیپشنتازہ حملوں میں زخمی ایک بچی کو خان یونس کے النصر ہسپتال لایا جا رہا ہے2 گھنٹے قبلاسرائیل نے غزہ…

سولہویں عالمی اردو کانفرنس اختتام پذیر

سولہویں عالمی اردو کانفرنس چار روز جاری رہنے کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ ادبی رونقیں بکھیر کر کراچی میں ختم ہو گئی۔عالمی اردو کانفرنس میں 200 سے زائد مقررین نے شرکت کی، تہذیب و ثقافت فنون لطیفہ اور شعر و ادب کی نشستوں کا انعقاد کیا…

یمن سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے

یمن سے بحیرہ احمر میں تین کمرشل بحری جہازوں پر  4 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بحری جہازوں کی مدد کی اپیل پر امریکی جنگی جہاز USS CARNEY نے تین ڈرونز کو راستے میں مار گرایا۔میزائل حملوں سے تین بحری جہازوں کو…

جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے، ڈاکٹر فوزیہ

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی، فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے۔ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، عافیہ صدیقی…

7.8 کروڑ ڈالر کی امداد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت اہم ہے، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے دنیا کا آٹھواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے 7.8 کروڑ ڈالر کی بین الاقوامی امداد بہت اہم ہے۔نگراں وزیر اعظم نے دبئی کے…

الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر…

مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 25.5 سے 26.5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہفتہ وار مہنگائی پر آچکا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے…

سندھ پولیس کی مزید 2 کالی بھیڑیں پکڑی گئیں

سندھ پولیس کی مزید دو کالی بھیڑیں پکڑی گئیں، ملیر اور اسٹیل ٹاؤن میں شارٹ ٹرم اغوا میں ملوث دو پولیس اہل کاروں سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ گرفتار اہل کار رفیق…