جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 100…

بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے…

نسیم شاہ نے آج سے ری ہیب ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔سرجری کے بعد نسیم شاہ…

واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلیے فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس فوری طور پر انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ اس سے قبل میٹا کی جانب سے واٹس ایپ…

ملتان: مال بردار ٹرین کے 2 ڈبوں میں موجود کوئلے میں آتشزدگی

ملتان میں مال بردار ٹرین کے 2 ڈبوں میں موجود کوئلے میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرین کو پیرا غائب ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا…

آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

صوبۂ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔لاہور اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے انسدادِ اسموگ سے متعلق بنائے گئے سب ہی ایس او پیز دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔عالمی…

نواز شریف کو سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کی 2 اپیلیں زیرِ…

مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 کارروائیوں میں گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، گرفتار خواتین بین الصوبائی…

ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے کتا بننے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا

2 ملین ین خرچ کر کے کتّے کا روپ دھارنے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا لگ گیا۔مذکورہ جاپانی شخص لاکھوں ین خرچ کرنے کے باوجود بھی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’آئی وانٹ ٹو…

حکومت نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لی ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔حکام نے کہا ہے کہ مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا…

اسٹیٹ بینک کے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت دیدی گئی

اسٹیٹ بینک کے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت دے دی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرچنٹ اور کاروباری ادارے بذریعہ راست صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی…

کراچی، لاہور کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ

لاہور اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں اسکرین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں جدید اسکرینیں لگائی جائیں گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر…

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ قرض سے مختلف شعبوں میں 3 منصوبے مکمل کیے جائیں گے، امداد ٹیکس وصولی بڑھانے اور سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی میں…

توشہ خانہ: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے21 اکتوبر 2022ء کو…

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس شروع

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس شروع ہو گیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب  نے کہا کہ قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مریم…

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دوبارہ امریکا پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا: عطاء اللّٰہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز دوبارہ امریکا پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کبھی کہتے ہیں امریکا نے حکومت گرائی، کبھی…

جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنیکی درخواست دائر

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں…

بیوی جب تقاضہ کرے شوہر حق مہر ادا کریگا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اہلیہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کے خلاف اپیل خارج کردی۔سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔اس حوالے سے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر…

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ 3-3 گول سے برابر

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔ میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے 0-2 کی…

بہاماس میں دلہن شادی کے دوسرے ہی روز شارک کے حملے میں ہلاک

جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) میں واقع ملک بہاماس میں نو بیاہتا دلہن اپنی شادی کے دوسرے ہی روز شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔44 سالہ نوبیاہتا کو پیڈل بورڈنگ (سنگل چپو سے ربڑ کی چھوٹی سی تیرتی کشتی چلانا) کے دوران شارک نے حملہ کرکے ہلاک کیا۔…