جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع اورکزئی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پشاور سے جاری بیان میں ملک جواد حسین نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔مبین خلجی نے کہا کہ کسی…

لاہور: 9 مئی واقعات کی تحقیقات، 9 جے آئی ٹیز تشکیل

لاہور میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلیے 9 جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز (جے آئی ٹیز) کی تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے۔جے آئی ٹیز کے قیام کے نوٹیفکیشنز محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری کیے ہیں۔زیادہ تر جے آئی ٹیز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن…

فردوس شمیم کا زیرتعمیر رہائشی پروجیکٹ مسمار کرنے کیلئے کارروائی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سائٹ سپر ہائی وے پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا زیر تعمیر غیر قانونی رہائشی پروجیکٹ مسمار کرنے کیلئے کارروائی کی ہے۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس…

حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کی لسٹ عمران خان کے حوالے کردی، ذرائع

حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کی لسٹ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے کردی۔حکومتی ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی…

عرب دنیا میں موجود دراڑیں تنازعات کی اصل وجہ ہے، صدر بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے عرب لیگ کے 32ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس باہمی تعلقات اور حالات کی ازسر نو بحالی کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر بشار الاسد نے مزید کہا کہ عرب لیگ کے نظام کا عربوں کے امنگوں پر اترنے…

ٹی ٹی پی کے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم جماعت الاحرار نے عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی عہدے داروں کو نشانہ بنانے کا…

پاکستان اور روس میں یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور روس کے درمیان یونیفائیڈ سسٹم آف ٹیرف ترجیحات معاہدہ طے پا گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق دونوں ممالک الیکٹرانک ایکسچینج کے تحت تجارتی دستاویز کا تبادلہ کر سکیں گے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو برآمد پر 25 فیصد…

موت سے ڈر نہیں، زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے قافلے پر خودکش حملے کے بعد کہا ہے کہ مجھے موت سے ڈر نہیں، موت اور زندگی اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔ژوب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللّٰہ جس کو محفوظ رکھتا ہے اسے کوئی نہیں مار…

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہماری جماعت میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے ہماری جماعت کے دروازے کھلے ہیں، لیکن صرف محب وطن لوگوں کو قبول کریں گے۔جنگ سے…

تحریک انصاف سمیت کسی پر بھی پابندی کے حق میں نہیں، امین الحق

تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، تاہم کسی ایک سیاسی جماعت پر عدلیہ جیسے قابل احترام ادارے کی خصوصی عنایات پر بھی تشویش ہے۔یہ بات متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 599 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 274 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 628 رہی۔ حصص…

انصاف کا دہرا معیار قابلِ مذمت ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ انصاف کا دہرا معیار قابلِ مذمت ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ آج ریلیف کا ہر طرف چرچہ ہے۔ان کا کہنا…

پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ نے 16 مئی کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے…

سابق وزیرِ خیبر پختونخوا اقبال وزیر کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا ہے…

کراچی: میٹرک بورڈ کی ویجیلنس ٹیم کا نجی اسکول پر چھاپہ

کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم نجی اسکول میں میٹرک کا پرچہ لیا جارہا تھا، اس دوران میٹرک بورڈ کی ویجیلنس ٹیم نے چھاپہ مارا۔ویجیلنس ٹیم ممبر امبر سلطانہ کا کہنا ہے کہ نقل سے منع کرنے پر اسکول انتظامیہ نے دھمکیاں دیں۔انہوں نے بتایا کہ…

پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم گرفتار

پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کا مرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر نے گیٹ توڑنے کے بعد فروخت کردیا تھا، ملزم کا ساتھی بھی حراست میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ برآمد…

افسر عمران چشتی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری مقرر

19 گریڈ کے افسر عمران چشتی کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ان کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ آسامی طویل عرصے سے خالی تھی۔ عمران…

72 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کانوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتِ عالیہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی…

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے شاد باغ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور سے شادباغ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق…

یوکرینی صدر کی عرب لیگ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب آمد

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سعودی عرب پہنچ گئے، وہ عرب لیگ سربراہ اجلاس میں شرکت کےلیے کریں گے۔جدہ میں عرب لیگ کا 32 واں سربراہی اجلاس شروع ہوگیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خصوصی طور پر شریک ہیں، انہوں نے اجلاس کے شرکاء کا…