جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پولیس بغیر وارنٹ بنی گالہ آئی، شبلی فراز کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے پولیس کا بغیر وارنٹ بنی گالہ آمد کا دعویٰ کردیا۔ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی قیام گاہ پر پولیس وارنٹ کے بغیر آئی۔چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

کینیڈا کی پارلیمنٹ میں محفل سماع، فرید ایاز اور ہمنوا کا فن کا مظاہرہ

‎کینیڈا کی پارلیمنٹ اوٹاوہ کے تاریخی میکڈونلڈ ہال میں پہلی بار پاکستان کے مشہور قوال فرید ایاز، ابو محمد اور ہمنوا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔‎اس محفلِ سماع کا انعقاد پاکستانی نژاد سینیٹر سلمیٰ عطاء اللّٰہ جان اور رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ پال…

تشدد پر اکسانے والے بیرونی ایجنٹ ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نفرتیں پھیلانے، تشدد پر اکسانے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں، سیاسی مفاد کی خاطر خواتین اور نوجوانوں کے ذہن کو بارود خانہ بنایا گیا۔ لاہور میں تنظیمی…

کمشنر نے 8 نام دیے جو مطلوب ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے مجھے 8 نام دیے جو مطلوب ہیں۔کمشنر کی قیادت میں زمان پارک آنے والی حکومتی ٹیم سے ملاقات پر عمران خان نے کہا کہ آج کمشنر اور ڈی سی سے ملاقات…

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان منگل کو دوبارہ نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔نیب کی دو رکنی ٹیم نے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس موصول کروا دیا۔نیب راولپنڈی کی ٹیم نوٹس موصول کروانے کے بعد واپس روانہ…

شاہین آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی یاد ستانے لگی

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کی یاد ستانے لگی۔شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو لگائی اور تحریر کیا کہ زیادہ دیر کے لیے کرکٹ سے دور نہیں رہ سکتا۔ویڈیو میں شاہین آفریدی بولنگ کے ساتھ پاور…

پی ٹی آئی ہر ریڈ لائن پار کرچکی، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کرچکی ہے۔پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس کے بعد شیری رحمان نے پریس کانفرنس کی اور پارٹی کی سی ای سی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے…

شفقت محمود کا 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کی سزا کا مطالبہ

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے 9 مئی کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور ملوث عناصر کی سزا کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بہت…

روہڑی: شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرگئی، بچی جاں بحق، 11 افراد زخمی

روہڑی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر روہڑی وسیم مہر کے مطابق روہڑی کے علاقے ٹکر محلہ کے مکان میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ زائد افراد کے وزن سے…

دوسرا ون ڈے: زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو 80 رنز سے ہرادیا

زمبابوے سلیکٹ نے پاکستان شاہینز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 80 رنز سے ہرا کر 6 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے سلیکٹ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ایک موقع پر زمبابوے سیلیکٹ…

پاک فوج سے اظہار یکجہتی: ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی ریلیاں نکالی گئیں

9 مئی کے واقعات کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی ریلیاں نکالی گئیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو ہم اور پاکستان ہے، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور جو…

غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے سلیکٹ کے خلاف دوسرے میچ میں پاکستان شاہینز کی شکست کے بعد اعزاز چیمہ نے کہا کہ نئی بال سے بولرز نے اچھی بولنگ کی، اسپنرز نے بھی اچھی…

پی ٹی آئی کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور: ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب سے تعلق رکھنے ولاے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 72اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظور ی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی…

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے میں خودکش حملہ، دہشت گرد ہلاک، متعدد افراد زخمی

ژوب:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے میں دھماکا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔ دھاکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور…

شاہ محمود کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز سامنے آیا ہے۔شاہ محمود قریشی کارکنوں کو تشدد پر نہ اکسانے سے متعلق بیان حلفی دینے سے گریز کررہے ہیں۔ اڈیالہ جیل سے ان کی رہائی ممکن…

چین کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت، شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں اگلے ہفتے منعقدہ جی 20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے پاس رواں برس جی 20 ممالک کی سربراہی ہے اور وہ ملک بھر میں اجلاس منعقد کر رہا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے…

وزیرِ اعظم کی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت، تحقیقات کا حکم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا، جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ امیر جماعت اسلامی حملے میں محفوظ…

عرب لیگ اجلاس: سعودی ولی عہد کا شامی صدر کی شرکت پر اظہار مسرت

عرب لیگ کا 32 واں سربراہی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر کی بطور مہمان شرکت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کی…

9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان لیڈرشپ سے رابطے میں تھے، انوش مسعود

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں گھسنے والوں پر آرمی ایکٹ لگ سکتا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں انوش مسعود نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ملزمان لیڈرشپ سے رابطے میں تھے۔زیادہ تر جے آئی ٹیز ڈی آئی جی…