جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کوچ کا پلان تھا کیوی ٹیم کیخلاف 4 گول کرنے ہیں، ارشد لیاقت

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹریک کرنے والے پاکستان کے ارشد لیاقت کا کہنا ہے کہ کوچ کا پلان تھا کہ کیوی ٹیم کے خلاف چار گول کرنے ہیں۔ملائیشیا میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی…

کراچی: عائشہ منزل کے شاپنگ مال میں آتشزدگی، فلیٹس محفوظ رہے

ایڈیشنل ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)  بینش شبیر کا عائشہ منزل کراچی کے شاپنگ مال میں لگی آگ سے متعلق کہنا ہے کہ عمارت کے اوپر موجود فلیٹس محفوظ ہیں۔انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ…

کراچی: شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کی متاثرین سے ملاقات

نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل کا دورہ کیا اور اس علاقے میں آتش زدگی کا شکار ہونے والی عمارت کا جائزہ لیا۔جسٹس (ر) مقبول باقر نے حادثے کے متاثرین رہائشیوں اور دکانداروں سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر…

لبنانی صحافی اسرائیلی ٹینک سے فائر کیے گئے گولے سے ہلاک ہوا: ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے لبنان میں صحافیوں پر حملے کی تحقیقات میں کہا ہے کہ لبنانی صحافی کی ہلاکت کی وجہ بننے والا گولا اسرائیلی ٹینک سے فائر کیا گیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات میں کہا ہے کہ صحافیوں کی شناخت کی جا…

ووٹ ڈالنا ہر شہری پر لازم قرار دیا جائے: جلیل شرقپوری

سابق رکنِ صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری پر لازم قرار دیا جائے۔ایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے کارکنان کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں درج کرائیں، قومی اسمبلی کے…

یونیورسٹی طالبہ کی دریائے چناب میں کود کر خودکشی

گجرات میں 21 سال کی لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جب مچھیروں نے اس لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اسے بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک لڑکی دم توڑ چکی تھی۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی لڑکی نجی…

آذربائیجان: صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان

آذربائیجان میں صدارتی انتخابات قبل از وقت فروری میں کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر الہام الیئو نے آج  قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔اس حکم نامے میں مرکزی الیکشن کمیشن…

شوکت یوسفزئی کو ایئرپورٹ پر روکنے کا معاملہ، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی کو ایئر پورٹ پر روکنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے…

اسد قیصر پر مقدمات کی تفصیل کی فراہمی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی طلب

پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق کیس میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کی درخواست پر سماعت کی۔اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت…

کراچی: گلستانِ جوہر انڈر پاس کو شہدائے فلسطین کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد پیش

کراچی میں سٹی کونسل کے ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان آمنے سامنے آ گئے، بدنظمی کے باعث منعقدہ اجلاس ختم ہو گیا۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کونسل کا دوسرا اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران گلستان…

عمارت آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ قائم

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر عمارت کے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے ترجمان  کے مطابق وزیراعلیٰ کو دورے کے دوران متاثرین نے رہائش کے لیے درخواست کی تھی، ڈی سی…

ایم کیو ایم کا اندرون سندھ جلسوں کا فیصلہ، 22 دسمبر کو حیدر آباد میں جلسہ ہوگا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے اندرون سندھ میں جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم 22 دسمبر کو حیدر آباد میں جلسہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے سے حیدر آباد میں انتخابی مہم کا بھی آغاز ہو جائے گا۔…

نیب نے پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب)  لاہور نے پرویز الہٰی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 12 دسمبر…

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز: سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا

وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، جس میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی…

اسلام آباد ہائیکورٹ کا العزیزیہ ریفرنس پر اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس پر اپیل میرٹ پر سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیب کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس دوبارہ سماعت کیلئے احتساب عدالت کو بھجوانےکی استدعا مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن…

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریٹنشن کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ریٹنشن کا اعلان کردیا۔ اس ٹریڈ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اب اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔ دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے…

حارث رؤف ہماری پروڈکٹ ہیں، اسے ختم کرنے نہیں آئے، وہاب ریاض

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہماری پروڈکٹ ہیں، اپنی پروڈکٹ کو ختم کرنے نہیں آئے۔ انہیں صرف سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کی خلاف ورزی پر معمول کے مطابق شوکاز نوٹس جاری ہوا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نسیم…

نیوزی لینڈ کی سابق کرکٹر بھی پاکستانی ویمن کرکٹرز کی معترف

نیوزی لینڈ کی سابق کرکٹر کیٹی مارٹن بھی پاکستانی ویمن کرکٹرز کی معترف ہوگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈیجیٹل سے بات چیت میں کیٹی مارٹن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم میں انرجی نظر آئی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم…

ہمیں یقین ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ  کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہر حلقے میں تقریباً 6 سے 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہر حلقے سے…

تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کا اعلان کردیا۔دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب ہوئی جس میں جی ڈی اے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت…