جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

علی محمد خان اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا…

لاہور: مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طالب علموں کی تعلیم کیلئے آسٹریلیا کے کردار…

روسی تیل کی آمد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی، مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل کی آمد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔اسلام آباد میں پاکستان انرجی کانفرنس سے بذریعہ زوم خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ہی قیمت کم…

چین میں عمارت کے اطراف اوور پاس کی کہانی کیا ہے؟

چین میں غیرمعمولی کشش رکھنے والی آٹھ منزلہ عمارت کو چاروں اطراف سے ایک مصروف اوور پاس نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔بظاہر دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ صوبے گوانگ ژو میں یونگ ژنگ جی پر واقع نمبر 28 نامی عمارت کوئی منفرد تعمیراتی نمونہ ہے،…

عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کی سنچری مکمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کو خیر باد کہنے والے سیاسی رہنماؤں کی سنچری مکمل ہوگئی۔9 مئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے اور بغیر حراست ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست…

پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والے ویزا سے مستثنیٰ

پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ ہوگیا۔ پاکستان اور بیلاروس نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بیلاروس کے وزیر خارجہ نے تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر…

جہانگیر ترین، علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور سے اپنے اپنے طیاروں پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان کی اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران آئندہ…

9 مئی کے مرکزی کردار زمان پارک اور چکوال میں بیٹھے ہیں، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے مرکزی کردار زمان پارک اور چکوال میں بیٹھے ہیں۔سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ  ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو پھانسی دینے سے مسائل حل…

عمران خان نے 9 مئی جے آئی ٹی کو تحریری جواب بھجوادیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو تحریری جواب بھجوادیا۔جناح ہاؤس حملے کی جے آئی ٹی میں عمران خان کے نمائندے پیش ہوئے اور پی ٹی آئی…

پی ٹی آئی سے نکلنے والوں کیلئے کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جو سمجھ آیا ہے کہ ایک کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، جو لوگ پی ٹی آئی سے نکلے ہیں انہیں اس کنگز پارٹی میں ڈال دیں۔انٹرنیٹ پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے…

آئی ایم ایف کے 9ویں جائزے کیلئے سب کچھ ہوچکا ہے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے 9ویں جائزے کےلیے سب کچھ ہوچکا ہے۔ایف بی آر کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سب کو پتا ہے کہ اس وقت معیشت کا پہیہ بہت آہستہ چل رہا ہے، آنے…

عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کردار نہیں تھا: وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، رینجرز نے عمران خان کی گرفتاری میں…

القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل کا بیان ریکارڈ

القادر ٹرسٹ کو 458 کنال زمین کی منتقلی کے معاملے میں نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے والے وکیل طالب حسین کا بیان ریکارڈ کرلیا۔نیب نے سوال پوچھا کہ آپ نے کس حیثیت میں ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے؟ جس پر وکیل طالب حسین نے کہا کہ…

اسد عمر کی سی ٹی ڈی کے مقدمے میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد عمر کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔دورانِ سماعت نئے تعینات پراسیکیوٹر کی…

شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو رواں ماہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار…

پی ٹی آئی منحرف اراکین کی چوہدری سرور سے ملاقاتیں، ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کےلیے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی۔ اس موقع پر چوہدری سروری کا کہنا تھا کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں…

اسپیکر کی قائم کردہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کےلیے مقرر کی…

ہمارے قانونی قدم کو بھی روکا جاتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ ہم کوئی قانونی قدم اٹھائیں تو اُسے بھی روکا جاتا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے عمل کو روک دیا ہے۔انہوں نے…

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1700 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے کم ہوگیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہے۔ خیال رہے کہ…

عمران خان کا 9 مئی کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کی تحقیقات کےلیے بنائی گئی مشترکہ ٹیم کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات کےلیے قائم…