جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سونا 200 روپے فی تولہ سستا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 171 روپے کی کمی کے…

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں…

تاحیات نااہلی معاملہ 5 رکنی بینچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی کو ریفر

سپریم کورٹ نے ماضی میں نااہل قرار دیے گئے سیاسی رہنما کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران تا حیات نا اہلی کا معاملہ 5 رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو بھیج دیا۔سپریم کورٹ میں میر بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کے دوران تاحیات…

توشہ خانہ فوجداری کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کا آرڈر معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔وکیل سردار لطیف کھوسہ نے…

اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسگ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسگ کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہو گا، مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے قرض تک…

بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی کارکن بن گئی: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کی پالیسی پر ایک کارکن بن کر عمل کیا۔ایک بیان میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کی طرح…

پنجاب: موٹر سائیکل رکشہ کو سائز اور ڈیزائن کے مطابق تبدیلی کیلئے 4 ماہ کی مہلت

پنجاب کی نگراں کابینہ کی جانب سے موٹر سائیکل رکشے کو واضح کردہ سائز اور ڈیزائن کے مطابق تبدیلی کے لیے 4 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، 4 ماہ بعد موٹر سائیکل رکشہ فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد رجسٹریشن نمبر حاصل کر سکے گا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن…

دھاندلی زدہ الیکشن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے: خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔کراچی میں پاکستان ہاؤس میں مصطفیٰ کمال، امین الحق، رؤف صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی: عمر عبد اللّٰہ

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللّٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ بی…

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق کیس کے فیصلے پر ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی پڑھ رہے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے پر شام 4 بجے باضابطہ ردِ عمل جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی…

غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے…

دورانِ ڈیوٹی کورونا وائرس سے جاں بحق طبی عملے کیلئے قومی اعزاز کی سفارش

خیبر پختون خواہ کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتِ حال میں دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے لیے قومی اعزاز کی سفارش کر دی۔محکمۂ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا کی حکومت نے طبی عملے کے 31 افراد کو تمغۂ شجاعت سےنوازنے کی سفارش کی…

مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔ایک بیان میں نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں، امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔انہوں…

ڈارک میٹر کا مطالعہ کرنے کیلیے گہری ترین زیرِ زمین لیبارٹری

بیجنگ: چین میں ایک لیبارٹری زمین کی سطح کے 2,400 میٹر نیچے قائم کی گئی ہے تاکہ کائنات کا غیر مرئی تاریک مادے (Dark Matter) کا مطالعہ کیا جاسکے۔ ڈیپ انڈرگراؤنڈ اینڈ الٹرا-لو ریڈی ایشن بیک گراؤنڈ فیسلیٹی فار فرنٹیئر فزکس ایکسپیریمنٹ …

کزن سے شادی سے بچنے کیلئے پاکستانی لڑکی امریکی فضائیہ میں شامل

پاکستانی لڑکی حمنا ظفر کی خاندانی اور ثقافتی دباؤ کے خلاف مزاحمت اور انفرادی خوابوں کے حصول کے لیے جدوجہد کی دلچسپ کہانی سامنے آ گئی۔پاکستانی نژاد امریکی لڑکی حمنا ظفر اپنے پاکستانی کزن سے شادی کرنے سے بچنے کے لیے امریکی فضائیہ میں بھرتی…

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیث کی منسوخی کا حکم برقرار

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے…

دھند کے باعث بند موٹر وے ایم 4 بحال

دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے ایم 4 دھند چھٹنے کے بعد ملتان تا خانیوال ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 2، لاہور سے شیخو پورہ تک جبکہ موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد تک دھند کی…

پنجاب: گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، ایپ کا افتتاح

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور…

اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 12 مختلف کارروائیوں کے دوران 1416 کلو منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد میں بس میں سوار 3 ملزمان سے 500 گرام چرس اور 3 کلو…

پنجاب: سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور…