جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پرویز الٰہی گوجرانوالہ میں 2مقدمات سے بری ہونے کے بعد پھر گرفتار

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے 2 مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں اینٹی کرپشن لاہور نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔…

اس شخص کو لانچ نہیں کیا جاتا تو پاکستان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس شخص کو لانچ نہیں کیا جاتا تو پاکستان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی، اداروں سے اس شخص کی سہولت کاری نہیں ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔راولا کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے…

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات سے فائدہ اٹھانے پر زور…

پرویز الہٰی کے مسلم لیگ ق میں واپسی کے راستے بند ہیں، شافع حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مسلم لیگ ق میں واپسی کے راستے بند ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین نے  پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کردیا۔شافع حسین نے کہا کہ…

مصر کی سرحد کے قریب فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل اور مصر کی سرحد پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار صبح 6 بجے اپنی چیک پوسٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔لاشیں برآمد ہونے پر فوجی دستے…

9 مئی: جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت

9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔شرپسند کا نام میاں عاطف محمود قریشی ہے، اس نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ملزم نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے…

ملائیشیا میں روکا گیا قومی ایئرلائن کا طیارہ وطن واپس روانہ

ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور  سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی۔ طیارہ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے جمعہ کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا…

نئی کینیڈین ایئرلائن کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کینیڈا کی ایئرلائن نے ٹورنٹو سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کےلیے جلد براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔نئی کینیڈین ایئرلائن زارا ایئرویز کی جانب سے اس سلسلے میں تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔زارا ایئرویز کی پروازیں…

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

 بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا ہے۔بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں…

اسلام آباد پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آمد

اسلام آباد پولیس کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر آمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس نے جج کو دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو  سمن کی تعمیل کروائی ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس سمن وصول کروا کے چلی گئی…

سعودی کھجوروں کے 6 بڑے خریدار کون؟ چین سب سے آگے

سعودی عرب 111 ممالک کو کھجوریں برآمد کررہا ہے جبکہ اُس کا سب سے بڑا خریدار چین ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 566 ملین ریال سے زائد مالیت کی کھجوریں برآمد کی ہیں۔کھجور قدیم ترین غذاؤں میں…

9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث مردان کے 5 اساتذہ معطل

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 9 مئی کو مردان کے پر تشدد مظاہروں میں ملوث 6 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں سرکاری اسکول کے 5 اساتذہ اور چوکیدار شامل ہیں۔پرتشدد مظاہروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج…

حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول مہیا کرے گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان بزنس کونسل اور اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر…

جناح ہاؤس حملہ، خواتین سمیت سب کو سزا ہوگی، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث خواتین سمیت سب کو سزا ہوگی، مٹھی بھر شرپسندوں نے فساد برپا کیا، کوئی گناہ گار جیل سے باہر نہیں ہوگا، کوئی بے گناہ جیل کے اندر نہیں ہوگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے…

جاپان: قدرتی آفات کے دوران وینڈنگ مشینیں مفت چیزیں دیں گی

جاپان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریوں کو وینڈنگ مشینوں تک بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے یا طوفان کی صورت میں یہ وینڈنگ مشینیں مفت میں کھانا اور مشروبات فراہم کریں گی۔اس طرح کی دو مشینیں مغربی ساحلی شہر آکو میں نصب کی…

بھارت میں ٹرین حادثے پر شاہد آفریدی کا اظہار افسوس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ بھارتی شہر بالاسور میں…

بہو سے شادی کے خواہش مند سسر نے اپنے ہی پوتے کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں 6 سالہ پوتے کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اپنی بہو کو پسند کرتا تھا اور بیٹے سے طلاق دلوا کر خود اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن احمد زنیر نے 6 سالہ غلام مصطفیٰ…

عدالت کا پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم

گوجرانوالہ کی عدالت نے پرویز الہٰی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پرویز الہٰی کو…

ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مردم شماری کی تصدیق کا عمل خفیہ رکھا جا رہا ہے، ایک کروڑ 92 لاکھ کی گنتی کو تبدیل…

جلد نئی بسوں کیساتھ ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں، نئی بسوں کے ساتھ ٹیکسی سروس بھی جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کراچی میں…