اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 842 افغان اپنے وطن واپس جا چکے
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سمیت افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا تعطل اور تاخیر جاری ہے۔گزشتہ روز (11 دسمبر کو) 1811 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔ 1811 افغان شہریوں میں 454 مرد، 412 خواتین اور 945 بچے…
جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی، 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس جمعرات کو ججز بلاک کانفرنس روم میں ڈھائی بجے ہو گا۔ذرائع نے…
انٹر بینک: ڈالر 283 روپے 70 پیسے کا ہو گیا
آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے کا تھا۔آج کاروبار کے…
کوئٹہ، زیارت، مستونگ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید سردی
کوئٹہ، زیارت، مستونگ، قلعہ عبداللّٰہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلات میں درجۂ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے سڑکوں، نالیوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا۔کوئٹہ اور گرد و نواح…
العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہو گی۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں…
تحریک انصاف کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں: اکبر ایس بابر
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم مزید جھوٹ برداشت نہیں کریں گے عدالتوں…
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا
نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میچ میں 131 رنز سے ہرا دیا۔کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 365 رنز بنائے تھے۔جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5…
سپریم کورٹ: بھٹو ریفرنس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست کے حق میں فیصلہ آ گیا۔سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت…
سوئی سدرن کا بھی قیمت بڑھانے کا مطالبہ
سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ذرائع کے مطابق…
بھٹو ریفرنس پر سماعت شروع، کارروائی براہِ راست نشر، زرداری اور بلاول موجود
سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر سماعت شروع ہو گئی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے اور یہ سماعت سپریم کورٹ کی…
اسلام آباد: غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 6 گھنٹے تاخیر کے بعد ملتوی
اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 چھ گھنٹے تاخیر کے بعد ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو رات 3 بج کر 15 منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پرواز 6 گھنٹے کی…
سائفر کیس کی سماعت کیلئے جج اڈیالہ جیل پہنچ گئے
سائفر کیس کی سماعت کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔سائفر کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ…
غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 70 فیصد ہیں، جوزف بوریل
یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں…
حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری روز
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد درخواستیں وزارت مذہبی امور کے منظور کردہ 15 بینکوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مقررہ تعداد سے کم درخواستیں موصول ہونے کے باعث…
غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں مستقل رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، جنگ کے مقاصد حماس کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں حماس بریکنگ پوائنٹ کے قریب ہے۔دوسری جانب غزہ میں…
غزہ، اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 200 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 18 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 50 ہزار زخمی ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کئی علاقوں میں اسرائیلی فوج کو پسپا کر دیارپورٹس…
پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کردار نہیں، امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں امریکا کا کردار نہیں ہے۔پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی منتخب قیادت سے بات چیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان…
ڈی آئی خان: دہشتگردوں نے بارودی گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، 3 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانے کے مین…
لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ…
کراچی: پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، راہگیر خاتون جاں بحق
کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیو…