جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، اقتصادی سروے

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہوگئی۔اقتصادی سروے رپورٹ 23- 2022 کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37  لاکھ سے بڑھ کر 4…

2017-18 میں بےروزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی، اقتصادی سروے رپورٹ

حکومت نے 18-2017 سے 21-2020 تک ملک میں بیروزگاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔اقتصادی سروے رپورٹ 23-2022 کے مطابق ملک میں21-2020 میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 6.3 فیصد تھی۔اقتصادی سروے 2018-19 کے مطابق میں بےروزگاری کی شرح 6.9 فیصد…

چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر جہانگیر ترین کا جواب

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا۔پارٹی کے قیام کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں؟اس…

سوڈان میں متحارب گروپوں کا سعودی عرب اور بحرین کے سفارتخانوں پر حملہ

سوڈان میں متحارب گروپوں نے سعودی عرب اور بحرین کے سفارتخانوں پر دھاوا بول دیا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسلح گروپوں کی سوڈان میں ہمارے سفارتخانے، سفیر اور عملے کے خلاف سبوتاژ اور پرتشدد کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔بحرین کی وزارت خارجہ نے…

قومی اسمبلی: بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ…

بھارت: سڑک بنانے میں جعلسازی، موٹے قالین پر ڈامر کی تہہ بچھا دی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے رہائشی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے علاقے میں بننے والی نئی سڑک دراصل سڑک نہیں بلکہ بہت موٹا قالین ہے جس پر ڈامر کی پتلی تہہ ڈال دی گئی۔مقامی اخبار کے مطابق کرجات ہست پخاری گاؤں کے رہنے والے بہت عرصے سے اپنی…

فواد پی ٹی آئی کو مشکلات میں پھنسا چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل

فواد چوہدری تحریک انصاف کو مشکلات کی دلدل میں پھنسا چھوڑ کر سیاسی افق پر اُبھرنے والے جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔مختصر سیاسی سفر میں تحریک انصاف چوتھی جماعت ہے جسے فواد چوہدری نے چھوڑ دیا۔جس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا…

اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائیں گے، فیاض چوہان

پنجاب کے سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سارے سیاستدان اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائیں…

جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں کی سزا میں انسانی حقوق کیسے آڑے آ سکتے ہیں، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ امریکا میں کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو 18 سال سزا ہو سکتی ہے تو جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی سزا میں انسانی حقوق کیسے آڑے آ سکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل…

وکیل قتل کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دو ہفتے میں…

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا نتیجہ بتادیا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔اوول لندن میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی پیش گوئی شیئر کی…

ایران میں بلیوں کا دلچسپ میوزیم قائم

 ایران کے دارالحکومت تہران میں کچھ رضاکاروں نے مل کر ذاتی کوشش سے بلیوں کا ایک دلچسپ میوزیم قائم کیا ہے۔تہران میں قائم کیے گئے اس بلیوں کے میوزیم میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے داخلی دروازے پر لیٹی ایک بڑی ’ٹام کیٹ‘ مہمانوں کا پرتپاک انداز…

قومی اقتصادی سروے 23-2022 جاری کردیا گیا

 وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد رہی۔سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ہمراہ قومی اقتصادی…

شارع فیصل پر گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نرسری کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی…

آصف زرداری کی نیب ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔…

ریمبو نے دوستوں کے ساتھ مل کر بدتمیزی کی، گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ خاتون

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے مقدمہ میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ریمبو نے دوستوں کے ساتھ مل کر ان سے بدتمیزی کی۔متاثرہ خاتون نے سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔اپنے بیان میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا…

آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور آئی ٹی پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی۔وزیراعظم سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور انہیں اقتصادی سروے برائے مالی سال…

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ سے منظوری کے بعد مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے…

چترال: مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی

چترال کے علاقے عشریت میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی اپر دیر سے چترال جا رہی تھی جسے عشریت چھانگول کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں…

پاکستان کیلئے موجودہ حالات میں یہ اہم بجٹ ہے، نمائندہ آئی ایم ایف

 پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستر پیریز روئز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بجٹ پاس کروانے سے پہلے آئی ایم ایف بورڈ کے آخری جائزے کا سامنا ہے، پاکستان کیلئے موجودہ حالات میں یہ اہم بجٹ ہے۔اقتصادی سروے کے اب تک جو…