جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رانا ثنا اپنے ڈومین کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، ذلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے اپنی روانگی اور ایئر پورٹ کی تفصیلات پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ اپنی ڈومین کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔انہوں…

اسلامی جمعیت طلبہ نے 1981 میں مار مار کر جامعہ کراچی سے باہر کیا، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے 1981 میں مار مار کر جامعہ کراچی سے باہر کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ کراچی سے باہر کیا ہم نے انہیں کراچی سے باہر کردیا۔اے پی…

سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ساتھ دیا، فوزیہ صدیقی

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد نے خونی رشتے سے بڑھ کر ساتھ دیا۔پشاور میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 20 سال کے بعد اپنی بہن سے ملنے کی کامیابی…

سندھ کا بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے، متحدہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سندھ کے بجٹ کو اعداد و شمار کا گورکھ دھندا قرار دے دیا۔جیو نیوز کی بجٹ ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بلدیاتی اداروں کو دینے چاہئیں۔مراد علی شاہ…

برطانیہ، بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ مستعفی

برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت ناڈین ڈورس اور نائجل ایڈمز  بھی مستعفی ہوگئے، کنزرویٹو پارٹی…

گاندھی کا قاتل نتھو رام ’بھارت کا بیٹا‘ قرار

بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ نے گاندھی کے قاتل ’نتھو رام گوڈسے‘ کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو مغل شہنشاہ بابر کی اولاد کہنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، وہ بھارت کے سچے…

مانچسٹر سٹی یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

مانچسٹر سٹی پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔استنبول کے اولمپک اتاترک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی کلب انٹر میلان کو ایک صفر سے شکست دی۔مانچسٹر سٹی کا واحد گول روڈری نے 68 ویں منٹ میں…

کے پی اور پنجاب میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے 32 افراد جاں بحق، 150 زخمی

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 32 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔سب سے زیادہ اموات بنوں میں ہوئیں جہاں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100…

سمندری طوفان کا خطرہ: ٹھٹھہ، بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ، چھٹیاں منسوخ

ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہوگئی، سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ماہی گیر راشن اور پینے کے پانی کے لیے پریشان ہوگئے، پاک فوج کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلیے پہنچ گئے۔ جزائر سے مکینوں کو ریسکیو…

برطانیہ: پارٹی فنڈنگ کیس، اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ گرفتار

برطانیہ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی کے فنڈنگ کیس کی تحقیقات کےلیے 52 سالہ نکولا اسٹرجن کو گرفتار کرلیا گیا۔ایڈنبرا سے اسکاٹ لینڈ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون سے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اسکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون اسکاٹش…

سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرا سکتا ہے

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بپرجوائے مزید شدت اختیار کر گیا، یہ طوفان 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرا سکتا ہے۔بپر جوائے پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھ رہا ہے، 15 جون کو کیٹی بندر سے ٹکرانے کے وقت لہریں 10 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔طوفان کراچی سے…

طوفان کی پیش قدمی، سی اے اے کے شعبہ ایئرسائیڈ کا الرٹ جاری

سمندری طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے الرٹ کے بعد  کراچی ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کے احکامات جاری کردیے۔سی اے اے کے شعبہ ایئرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ…

سمندری طوفان 13 جون کو سندھ کی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بیپرجوئے (BIPARJOY) کے 13 سے 17 جون کے درمیان ساحلی پٹی کے شہروں اور قصبوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے جس کے باعث ٹھٹہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی، میں شدید بارشیں ہوسکتی…

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست، روہیت انگلینڈ میں فائنل ہونے پر سیخ پا

بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، جس کے بعد بھارتی کپتان کا الزام تراشیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ بعد از میچ پریس کانفرنس کے دوران روہیت شرما کا کہنا…

بپرجوائے انتہائی شدید طوفان میں تبدل، گجرات سے ٹکرانے کا امکان نہیں، بھارتی محکمہ موسمیات

بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بپرجوائے انتہائی شدید طوفان میں بدل گیا ہے۔ نئی دلی سے بھارتی محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ طوفان کے مغربی بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرانے کا امکان نہیں۔ طوفان کے…

راجا ریاض نے شاہ محمود کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دیدی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دی۔ایک انٹرویو میں راجا ریاض نے کہا کہ جو اڈیالہ سے رہا ہو کر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ…

میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے قوم سے کیا گیا اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا، اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے…

پاکپتن: گھریلو رنجش پر سسر، سالا اور بیوی قتل، پولیس

پاکپتن میں ایک شخص نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی، سسر اور برادر نسبتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق تہرے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ چک بیدی کے موضع شام کوٹ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا…

فرنچ اوپن ٹینس فائنل، نوواک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی

سربیا کے نوواک جو کووچ نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس مینز فائنل جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔نوواک جوکووچ نے تیسری مرتبہ فرنچ اوپن کا…

میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکا میں رویا، سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 20 سال کے بعد ڈاکٹر فوزیہ کو اپنی بہن عافیہ سے ملوانے امریکا لے گیا، میں والدہ کی وفات پر اتنا نہیں رویا جتنا امریکا میں رویا۔پشاور میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر…