ملک کو آگے لیجانے اور بحران سے نکالنے کیلئے الیکشن ضروری ہیں، سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے کر جانے اور بحران سے نکالنا ہے تو الیکشن ضروری ہیں۔ ہر جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔ سعید غنی نے کراچی میں…
بھاری بل آتا ہے گیس نہیں، سردی میں شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ یا انتہائی کم پریشر سے سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔بھاری بل تو آتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی، شدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر پر شہری پھٹ پڑے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں…
غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 166 ہوگئی
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں مزید 166 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس حوالے سے غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد اب 20 ہزار 424 ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ…
پشاور: ارباب خاندان کے پیپلز پارٹی سے اختلافات ختم
پشاور میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارباب خاندان کے پارٹی سے اختلافات ختم ہوگئے۔ اختلافات دور کرانے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کردار ادا کیا۔ پی پی قیادت نے پارٹی سے طویل وابستگی…
لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو باغ جناح میں اسکیٹ بورڈ پارک بنانے سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو باغ جناح میں اسکیٹ بورڈ پارک بنانے سے روک دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں کہا کہ باغ جناح کو قانون کے تحت خصوصی احاطہ قرار دیا گیا ہے۔ باغ جناح کو 1985 کے آرڈیننس کے تحت سختی سے محفوظ کیا جائے اور…
“فارم ب” کے اجراء کی پالیسی سے متعلق نادرا کی وضاحت
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے "فارم ب" کے اجراء کی پالیسی سے متعلق وضاحت کردی۔ترجمان نادرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نادرا نے "فارم ب" کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، "فارم ب" کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم…
فرانس میں قائداعظم محمد علی جناح اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی جانب سے پیرس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ن لیگی قائد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکریٹری راجہ اشفاق حسین نے سر…
مراد سعید کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3 اور این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلاء نے ان…
منشیات کیسز کی ناقص تفتیش، 33 افسران و اہلکار برطرف، ترجمان راولپنڈی پولیس
منشیات کے مقدمات کی ناقص تفتیش کے مرتکب 33 پولیس افسران و اہلکار نوکری سے برخاست کر دیے گئے۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ برخاست افسران میں 9 سب انسپکٹر، 11 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 12 کانسٹیبلز شامل ہیں۔…
لاہور: لطیف اللّٰہ نے اپنی تیسری پیڑھی کے ساتھ 101 ویں سالگرہ منائی
لاہور کے رہائشی محمد لطیف اللّٰہ نے 100 برس کی بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے آج اپنی تیسری پیڑھی کے ساتھ 101ویں سالگرہ منائی۔خوشی کے موقع پر محمد لطیف کا استقبال دھوم دھام سے کیا گیا۔ ہیپی برٹھ ڈے کی دھن پر محمد لطیف کو ان کے بیٹوں نے گاڑی…
راولپنڈی: کرسمس کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت
راولپنڈی میں کرسمس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق کرسمس پر 5 ہزار اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔خالد ہمدانی نے بتایا کہ شہر کے 25 اہم مقامات پر خصوصی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں اور پولیس کی خصوصی…
میلبرن ٹیسٹ: وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان کیلئے چیلنج بن گیا
میلبرن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر کا انتخاب پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے چیلنج بن گیا۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس پر ٹیم مینجمنٹ کو تشویش ہے، 26 دسمبر سے شروع ہونے والے میلبرن ٹیسٹ کے لیے مینجمنٹ وکٹ کیپر کا فیصلہ نہیں کر…
گزشتہ شام سے اسرائیلی بمباری میں 40 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں گزشتہ شام سے جاری اسرائیلی بمباری میں 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔اسرائیلی ڈرون حملہ، 13 سالہ بچہ شہیدادھر اسرائیل نے خان یونس کے اسپتال الامل پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 سال کا ایک…
محمد رضوان کی میلبرن کی مسجد میں درس دیتے ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی میلبرن میں ایک مسجد میں درس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔محمد رضوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر میلبرن کی ایک مسجد سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں مسجد کے منبر پر بیٹھ کر…
گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جا رہا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانونی تقاضے مدِ نظر رکھ کر گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہو گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس کے…
میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع
میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ نے این اے 89 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔اس حوالے سے بلال عمر بودلہ کا کہنا ہے کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ…
لاہور میں اسموگ کی صورتِحال خطرناک حد تک پہنچ گئی
لاہور میں اسموگ کی صورتِحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔لاہور آج 433 پرٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔لاہور چند گھنٹے پہلے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا۔اتوار کی چھٹی کے باوجود پنجاب کے…
محترمہ بےنظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ: مینز سنگلز ٹائٹل مزمل مرتضیٰ کے نام
محترمہ بےنظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا۔ فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے محمد شعیب کو شکست دی۔ایونٹ کا ویمن سنگلز ٹائٹل سارہ محبوب نے اپنے نام کیا۔…
عابد شیر علی نے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے این اے 102 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ن لیگ کے امیدوار طاہر جمیل نے پی پی 115 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، وہ عابد شیر علی کے ہمراہ گھوڑوں پر…
نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اتحادیوں اور ہم خیال گروپوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مضبوط اور موزوں ترین امیدوار والے گروپوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 76…