جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیض آباد دھرنا کمیشن: فیض حمید ایک بار پھر پیش نہ ہوئے، ذرائع

فیض آباد دھرنا کمیشن کے اجلاس میں ایک بار پھر سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید پیش نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق فیض حمید کو اس سے پہلے بھی دھرنا کمیشن نے بلایا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن نے فیض حمید کو…

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

سابق وزیر خزانہ اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیر خزانہ کے انتقال سے متعلق بتایا۔اپنے پیغام میں احسن اقبال نے تحریر کیا کہ…

قلات جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار

بلوچستان کے ضلع قلات کے جوڈیشل لاک اپ سے 6 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔لاک اپ پر تعینات عملے کو ایک گھنٹے بعد قیدیوں کے فرار کا علم ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قلات بابر مشتاق کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ملوث قیدی بھی فرار ہونے والوں…

ملک کو ٹرک ڈرائیورز اور اساتذہ نہیں بلکہ حکمرانوں نے لوٹا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو امن اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 15 سال تک پیپلز پارٹی سندھ میں برسر اقتدار رہی۔ 9 سال پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت رہی۔ سراج الحق نے کہا کہ…

سندھ ہائیکورٹ: الیکشن ٹربیونلز میں 2 روز میں 92 اپیلیں دائر

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 2 روز میں 92 اپیلیں دائر کردی گئیں۔ اپیلیں دائر کرنے والوں میں بیشتر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرنے والوں میں آزاد امیدوار دوسرے نمبر…

مولانا اسعد محمود کو ایڈوائزری نوٹس، نقل و حرکت خفیہ رکھنے کا مشورہ

سابق وفاقی وزیر اور مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو ایس ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ایڈوائزری نوٹس موصول ہوا ہے۔ جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا…

کراچی: عزیزآباد میں تاجر سے 2 کروڑ روپےبھتہ مانگنے والے3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں تاجر سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق بھتہ طلب کرنے سے قبل ملزمان نے 27 دسمبر کو تاجر کی کار پر فائرنگ کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ہی تاجر کو کال کرکے بتایا…

دھند کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

دھند کی وجہ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی شارجہ سے اسلام آباد پرواز پشاور موڑ دی گئی۔ دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 134 لاہور اتاری گئی۔اسلام آباد…

سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کا قانون بدل سکتی ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنما متفق

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کا قانون بدل سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا نے تاحیات نااہلی…

افغان عبوری حکومت کا سینئر وفد اسلام آباد پہنچ گیا

افغان عبوری حکومت کا سینئر وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت سینئر افغان طالبان رہنماء اور گورنر قندھار کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کا وفد 9 سے 10 اراکین پر مشتمل ہے جس میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹیلی جنس…

شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کے تحفظات کا علم ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کے تحفظات کا علم ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان اور محمد زبیر کا…

مفتاح اسماعیل نے نئی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کو ناگزیر قرار دیدیا

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام میں جانے کو ناگزیر قرار دیدیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئی حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہا…

اگر 2002میں قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوتے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پاکستان نے نااہلی کی مدت 5سال یا تاحیات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر 2002میں قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوتے، نااہلی کی مدت کا تعین آئین میں…

سڈنی ٹیسٹ: صائم کا ڈیبیو ہوگا، ساجد خان کی 20 ماہ بعد واپسی

پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، وہ 8 ٹی20 انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ آف اسپنر ساجد خان تقریباً دو سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔21 سالہ ٹاپ آرڈر…

بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، وزیر تجارت

نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے۔ نئی صنعتی…

پاکستان 3 سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ ڈیبیو کروانے والی ٹیم بننے کے قریب

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں صائم ایوب کا ڈیبیو کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ صائم گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 16ویں کھلاڑی ہوں گے جس کے ساتھ پاکستان جنوری 2021 سے اب تک سب سے زیادہ ڈیبیو کروانے…

ن لیگ کا انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی کے انتخابی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پارٹی ویب پورٹل کو زبردست عوامی پذیرائی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے…

جاپان میں زلزلہ: اعزازی قونصل جنرل اور مشیر سرمایہ کاری بورڈ کا اظہار افسوس

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اور مشیر سرمایہ کاری بورڈ حکومت پاکستان سید فیروز عالم شاہ نے جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے…

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چوہدری شجاعت سے لاہور میں ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔انوارالحق کاکڑ اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔نگراں وزیرعظم انوار الحق کاکڑ…