جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی عرب کی ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمت

سعودی عرب نے ایران میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے المناک واقعے پر ایران سے تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے دہشت گردانہ بم دھماکوں کو مسترد کرنے اور ان کی مذمت کرنے کا…

بانیٔ پی ٹی آئی کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔الیکشن ٹربیونل نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کی، اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے اور…

پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس کا آج سے آغاز

وزارتِ خارجہ میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس آج ہو رہی ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گی۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفیر مدعو کیے گئے ہیں، کانفرنس کا آغاز وزیرِ خارجہ کی…

یوکرین اور روس کا بڑی تعداد میں قیدیوں کا تبادلہ

یوکرین اور روس کے درمیان اب تک سب سے بڑی تعداد میں قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور مذاکرات کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان 450 سے زائد قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے…

انٹر بینک: ڈالر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں مزید کمی آئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستاہو کر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک…

شیخ رشید، فردوس شمیم، اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

ملک بھر میں قائم الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے امیدواران کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پرسماعتیں جاری ہیں۔کراچی میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ان کی اپیل منظور…

فلسطینی گروپوں کا اسرائیلی فوجیوں پر بڑا حملہ

انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار، دی کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں نے الشطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر ایک بڑا حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق حماس کے اہلکار ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کر…

خواجہ سرا امیدوار کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل اسلام آباد نے خواجہ سرا امیدوار کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر اور خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ…

ایران: جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق

تہران: ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے…

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے ہیں جس کے باعث متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک اور موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹرچینج سے روہڑی تک بند کی گئی ہے۔موٹروے ایم 14ہکلہ ٹول پلازہ سے…

امریکا، سزا سنانے پر مجرم کا عدالت میں جج پر حملہ

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔جج میری کی ہولتھس نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو…

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔ ڈیوڈ وارنر کو 34 رنز پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا، میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 30 اوورز کے اختتام پر 1 وکٹ کھو کر 78 رنز بنا لیے ہیں۔قبل ازیں میچ کے پہلے…

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب…

لبنان، اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے 8 اہلکار شہید

جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔حزب اللّٰہ کے رہنما حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے…

مسئلہ کشمیر کی وجہ سے غزہ کا درد سمجھ سکتے ہیں، احمد شاہ

نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے غزہ کا درد سمجھ سکتے ہیں۔ایرانی قونصل خانہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک مظلوم قومیں معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوتیں تب…

ایران میں دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے: امریکی حکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکے داعش کے حملوں سے ملتے جلتے ہیں۔بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ داعش ماضی میں بھی…

خیبر پختونخوا، CTD کی سالانہ ٹیرر فنانسنگ پراگریس رپورٹ سامنے آگئی

خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال ٹیرر فنانسنگ کیسز اندراج میں اضافہ ہوا،  سی ٹی ڈی دستاویزات کے مطابق صوبے میں سال 2022 کے دوران 90 جبکہ گزشتہ سال ٹیرر فنانسنگ کے 298 درج کیسز میں 960 افراد نامزد ہوئے،  دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے پر 311…

اسرائیل نے حملہ کیا تو محدود جنگ کا دائرہ ختم ہوجائے گا، حسن نصر اللّٰہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا۔جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ اسرائیل نے…

مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حلقہ 119 لاہور میں مریم نواز نے کاغذات میں اثاثوں کی مالیت 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ مریم نواز نے لاہور میں 1500 کنال سے زائد کی اراضی…

ایک بندہ جو اپنا گھر نہ چلا سکا وزیراعظم بنا دینا بڑی غلطی تھی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یو سی چیئرمین کو وزیراعظم بنا دیا جاتا تو وہ بھی بانی پی ٹی آئی سے بہتر ملک چلاتا، ایک بندہ جو اپنا گھر نہ چلا سکا وزیراعظم بنا دینا بڑی غلطی تھی۔نارووال میں خطاب کرتے ہوئے احسن…