جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

چین میں زلزلے سے اموات کی تعداد 131 ہوگئی

چین میں زلزلے سے اموات کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق زلزلے سے اموات صوبے گانسو اور کنگ ہائی میں ہوئی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔واضح…

پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے: شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کے برعکس پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف…

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے حسان نیازی کی والدہ نے کاغذاتِ نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور اس سے متعلق درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور…

شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔شاداب خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب پولیس نے انہیں اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے…

کراچی میں بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔درخواست گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔اسلام آباد نیشنل…

غزہ میں بچوں کے مرنے کا خدشہ

اقوامِ متحدہ میں بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے اور ان کے خاندان آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے…

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھا لیا

کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھا لیا۔کویتی میڈیا کے مطابق کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقرر کیا تھا۔واضح رہے کہ کویت کے سابق امیر شیخ نواف الاحمد الصباح ہفتے کو انتقال کرگئے…

پاکستان میں ایک کروڑ خواتین کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا ہوا، فرحت اللّٰہ بابر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ خواتین کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا ہوا۔اسلام آباد میں پلڈاٹ رپورٹ لانچنگ سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللّٰہ بابر نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کے لیے لیول پلیئنگ…

افریقی ملک ڈی آر کانگو میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ جاری

افریقی ملک ڈی آر کانگو میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈی آر کانگو میں صدر فیلکس آئندہ مدت کے لیے امیدوار ہیں۔رپورٹس کے مطابق الیکشن میں 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 44 ملین افراد حقِ رائے دہی استعمال…

بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر خاموشی توڑ دی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا میں گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پر خاموشی توڑ دی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے نریندر مودی نے سکھ رہنما کے قتل کی مبینہ سازش کے کسی بھی ثبوت کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔نریندر مودی نے کہا…

بلوچستان: دہشتگرد تنظیم چھوڑ کر کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

بلوچستان میں دہشت گرد کالعدم تنظیم بی این اے کے کمانڈر تنظیم کو چھوڑ کر اپنے 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی این اے کے کمانڈر اور ان کے…

بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے: گوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، میانوالی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا…

خیبر پختونخوا: ہلاک دہشتگرد سرغنہ ظفر افغان نکلا

خیبر پختون خوا میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے سرغنہ دہشت گرد ظفر کے افغان باشندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبر پختون خوا پولیس نے پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ ظفر کی تفصیلات جاری کر دیں۔پولیس…

مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، وہ پاناما سے اقامہ پر آگئے اور اسے صادق اور امین قرار دیا گیا۔لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے…

ملتان: مالی حالات سے تنگ نوجوان بجلی ٹاور پر چڑھ گیا

ملتان میں مالی حالات سے تنگ نوجوان بجلی ٹاور پر چڑھ گیا۔نوجوان کی والدہ اور بھائی کو موقع پر لایا گیا۔نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ٹاور پر چڑھنے والا نوجوان اپنے مالی حالات سے تنگ تھا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کو…

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس،…

آسٹریلیا میں کتے کو عمارت سے پھینکنے والی خاتون کو سزا

آسٹریلیا میں شاپنگ سینٹر کی دوسری منزل سے اپنے کتے کو نیچے پھینکنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔آسٹریلوی اخبار کے مطابق عدالت نے اس عمل پر خاتون کو ایک سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق عدالت نے 26 سالہ خاتون کے اس…

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں…

عراق میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

عراق میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک اور  دوسرا زخمی ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کو تباہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر صوبائی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے کام  پر معمور…

تاریخ میں پہلی بار وہیل مچھلی سے بات چیت کرنے کا دعویٰ

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انسانی تاریخ میں پہلی بار حیوان سے اس کی زبان میں بات کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں غیر انسانی جاندار سے بات کرنے میں اہم پیشرفت…