جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

افتخار ٹھاکر کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر روک لی گئی

لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی، افتخار نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کردیا۔ محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز محمد…

پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری

دنیا بھر کی طرح پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مدینہ منورہ میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں جبکہ باقی عازمین مدینہ منورہ میں 8 روز قیام کے بعد جدید بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے…

پرویز الہٰی کو آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے…

موٹر وے ایم فائیو پر کار حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

رحیم یار خان، موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے جا ٹکرائی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، لاشوں…

بھارت: دو ٹرینوں میں ہولناک تصادم، 233 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں دو مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہوئے ہولناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 233 ہوگئی، جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہیں۔درجنوں افراد اب بھی متاثرہ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے…

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزارتِ خارجہ کےاعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر اور سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ ترکیے میں صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی…

بھارت: دو ٹرینوں میں ہولناک تصادم، 207 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی

بھارت کی ریاست اڑیسہ میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 207 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کورومنڈل ایکسپریس کلکتہ…

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم کے خلاف 3 وکٹ حاصل کیے۔زمان خان نے چار اوور میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے  12 گیندیں ڈاٹ بال کرائیں۔ٹیم ڈربی…

شاہ محمود سے ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ جلد سامنے آجائے گا، محمود مولوی

فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کے ہمراہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملنے والے محمود مولوی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے جیل میں ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو…

پرویز الہٰی کا بستر گھر سے منگوالیا گیا

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے بعد ان کا بستر گھر سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر منگوالیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا…

عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے سیاسی انجینئرنگ نہیں، مذاکرات اور اس کے نتیجے میں شفاف قومی انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔منصورہ لاہور میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی…

کراچی، مسلح افراد جبران ناصر کو زبردستی ساتھ لے گئے، اہلیہ منشا پاشا

کراچی میں جبران ناصر کو کچھ لوگ اپنے ہمراہ لے گئے، اہلیہ منشا پاشا نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح افراد نے راستہ روکا اور جبران ناصر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان جبران ناصر…

ملک بھر کے گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری

ملک بھر میں صارفین کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےلیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔اوگرا نے سوئی ناردرن کےلیے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد…

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، حکومت بجٹ میں عوام کو…

رواں سال تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران 25 ارب 79 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 43 ارب…

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے: چیلنجرز نے ڈائنامائٹس کو شکست کا مزا چکھا دیا

چیلنجرز نے پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کو شکست کا مزا چکھا دیا۔جویریہ خان، نورین یعقوب اور صائمہ ملک کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت چیلنجرز نے سدرہ امین کی ٹیم کو 7 رنز سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ڈائنامائٹس کی ٹیم…

پشاور: سابق وزیر اعلیٰ اور وزراء کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کا انکشاف

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، اسپیکر مشتاق غنی، ڈپٹی اسپیکر محمود جان، صوبائی وزراء، سینیٹرز اور سابق ممبران صوبائی کے پاس محکمہ ایکسائز کی گاڑیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی جی ایکسائیز کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز…

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق محمود جان پر قتل اور اقدام قتل کے 2 مقدمات درج ہیں، مقدمے میں نامزد دیگر 2 افراد کو بھی گرفتار کیا…

وفاقی حکومت کا عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کی سہولت کےلیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم…

میں خیریت سے گھر واپس آگیا ہوں، جبران ناصر

سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ایک بیان میں جبران ناصر نے کہا کہ میں خیریت سے گھر واپس آگیا ہوں، تمام دوستوں، صحافیوں، وکلاء، بار کونسلز، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پولیس حکام کے مطابق پولیس…