جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نوواک جوکووچ کا ومبلڈن میں فاتحانہ آغاز

دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں ارجنٹینا کے پیڈروکیچن کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور 3-6 ، 3-6 اور 6-7 رہا۔دوسری جانب پانچ مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن وینس ولیمز پہلے ہی…

فرانس، نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف شہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، زیر زمین پارکنگ میں آگ بجھاتے ہوئے 24 سال کا فائر فائٹر ہلاک ہوگیا۔فرانس میں…

کراچی، مبینہ مغوی لڑکیاں بازیاب

کراچی کے علاقے سولجر بازار سے مبینہ تینوں مغوی لڑکیاں بازیاب ہوگئیں۔پولیس کے مطابق لڑکیاں پیر کی شام گھر سے آئسکریم کھانے کا کہہ کر نکلی تھیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں لڑکیوں کو ورغلا کر اغواء کی دفعات شامل کی گئی…

ایم سی سی نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی

آسٹریلوی کھلاڑیوں سے جملوں کے تبادلے پر ایم سی سی نے 3 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز جونی بیئرسٹو کے متنازع آؤٹ ہونے پر میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے چند ممبرز نے لانگ روم میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملک میں زرمبادلہ ذخائر میں 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق 23 جون کو ختم ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 جون تک 9 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 53 کروڑ 30…

بلوچستان، دہشتگردوں سے مقابلہ، میجر اور نائیک شہید

بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے، جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار…

پاکستانی سکھوں کا جناح ہاؤس کا دورہ، شرپسندوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

پاکستانی سکھ کمیونٹی کے وفد نے پیر کو جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر سکھ وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اوردہشتگردی کی مذمت کی۔وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے پاکستان کا پرچم جلایا۔ وفد نے مطالبہ…

پرویز خٹک کا الزام سراسر جھوٹ ہے، ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان پارٹی سے اختلاف پر پرویز خٹک پر پل پڑے، کہا  کہ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات کا ذمے دار ٹھہرایا جو کہ سراسر جھوٹ اور بے ہودہ الزام ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرویز…

مزید صوبوں کی بات 18ویں ترمیم کےخلاف ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اضافی صوبوں کی بات اٹھاریوں ترمیم رول بیک اور صدارتی نظام متعارف کروانے کیلئے کی جا رہی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ کراچی، فاٹا اور ہزارہ کو بھی الگ الگ…

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز

دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان کی سینئر اور سری لنکا میں ہی ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کےلیے شاہینز کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ سینئر ٹیم کراچی کے نیشنل…

پوپ فرانسس کی سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس دوم نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو نا قابل قبول گستاخانہ عمل قرار…

چیئرمین پی ٹی آئی کو ثاقب نثار جیسے جج چاہئیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے، جو ان کیلئے غیر قانونی فیصلے دے سکیں۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے…

چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے خلاف اسلام آباد میں درج 10 مقدمات کی سماعت منگل کو ضلع کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی۔درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی…

رواں سال ملک میں عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانور قربان کیے گئے

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملک میں 477 ارب روپے مالیت کے 63 لاکھ 60 ہزار جانور عید پر قربان کیے گئے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے قربان کیے گئے جانوروں کی روپے میں مالیت 75 ہزار روپے کی اوسط قیمت سے 477 ارب روپے نکالی…

گوشت کا بے تحاشا استعمال: کراچی میں ہزاروں شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار

عیدالاضحیٰ پر کراچی کے ہزاروں شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔صرف جناح اسپتال میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو فوڈ پوائزننگ کے علاج کے لیے لایا گیا۔صوبائی محکمہ صحت اور بلدیہ عظمیٰ کے تحت چلنے والے اسپتالوں اور نجی طبی مراکز میں بھی عید کی…

بی جے پی کی تقسیم کی سیاست نے مقبوضہ کشمیر اور منی پور کو تباہ کر دیا، ممتا بنرجی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ کولکتا سے بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست نے مقبوضہ کشمیر…

پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، سرد جنگ کی ’بلاک سیاست‘ کیلئے وقت نہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بطور ترقی پذیر ملک سنگین اقتصادی، ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، سرد جنگ طرز کی ’بلاک سیاست‘ کیلئے وقت نہیں۔ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ…

نیب آرڈیننس میں ترمیم: گرفتار ملزم کو 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جاسکے گا

قومی احتساب بیورو ( نیب) آرڈیننس میں بنیادی ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا، مجوزہ ترامیم آج رات صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائی جائیں گی۔ذرائع وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ نیب قوانین کے تحت گرفتار ملزم کو 14 کی بجائے 30 دن تک جسمانی…

کیا حافظ نعیم کی وجہ سے ہمیں شوکاز نوٹس دیا گیا؟ پی ٹی آئی منحرف رکن

بلدیاتی چیئرمینوں کو پارٹی سے نوٹس ملنے پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسد امان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ کیا حافظ نعیم کی وجہ سے ہمیں شوکاز نوٹس دیا گیا؟کراچی کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے منحرف بلدیاتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کی۔اس…

اسلام آباد پولیس کو مطلوب ملزم دبئی سے واپس پہنچتے ہی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

اسلام آباد کی گولڑہ شریف پولیس کو مقدمے میں مطلوب ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم امجد حسین غیر ملکی ایئرلائن کی فلائٹ…