جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے، صدر پیوٹن

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب میں روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے۔صدر پیوٹن کا کہنا…

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کا حافظ نعیم کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایم پی اے طارق مسعود نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے طارق مسعود پر جھوٹے الزامات لگائے، وہ 14 روز میں معافی…

جمعہ کو یوم تقدیس قرآن منانے کا فیصلہ، وزیراعظم کی قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل

حکومت نے جمعہ7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو سوئیڈن میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج…

نیب ترمیمی آرڈیننس: فائدہ پہنچانے کے بدلے تحائف لینا یا دینا جرم قرار

قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس میں کسی کو فائدہ پہنچانے کے بدلے تحائف لینا یا دینا جرم قرار دے دیا گیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس پر گزشتہ روز قائمقام صدر صادق سنجرانی نے دستخط کیے تھے۔آرڈیننس میں کسی کو…

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں وزیراعظم میرٹ اسکالرشپ شروع ہوگی

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں وزیراعظم میرٹ اسکالرشپ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ…

فیوریٹ زمبابوے کو شکست، اسکاٹ لینڈ کی ورلڈکپ کھیلنے کی راہ ہموار

ورلڈکپ کوالیفائر کے اہم میچ میں میزبان اور ایونٹ کی فیوریٹ زمبابوے کو اسکاٹ لینڈ سے 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔اس شکست کے ساتھ ہی زمبابوے بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگیا۔ جبکہ اسکاٹش ٹیم کی…

پولیس مجھے گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ مجھے پشاور ہائیکورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس…

بچپن میں مجھے گھر والے ’کلو‘ کہتے تھے، بشریٰ انصاری

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی میں منعقدہ ’’ملکہ تبسم شو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے میں بتایا کہ شادیوں میں شرکت سے خوف آتا ہے، بےنظیر بھٹو، نازیہ حسن اور بانی متحدہ کی شادی میں شریک نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا…

افغانستان: طالبان نے بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کا حکم

طالبان نے افغانستان میں بیوٹی پارلرز پر پابندی لگادی، اس بات کا اعلان حکومتی ترجمان نے کیا۔طالبان حکومت کی وزارت کے ایک ترجمان محمد صدیق عاکف مہاجر نے پابندی کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک حکم نامے کے متن کی…

خدیجہ شاہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کی۔درخواست…

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پارکنگ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دو اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 دیگر افراد اسپتال…

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ای سی پی اعلامیے میں سیاسی جماعتوں کو 29 اگست سے قبل اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ای سی پی نے اعلامیے میں کہا کہ سیاسی جماعتیں…

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غیر سیاسی ہے، جسے کوئی حکومت ختم نہیں کرسکتی۔ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں خطاب کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آئی…

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جج کا کیس سے دستبردار ہونے سے انکار

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کر دی، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس سننے سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔دورانِ سماعت…

کسی کے مقدسات کی توہین کو آزادی اظہار کہنے پر لعنت بھیجتے ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ کسی کے مقدسات کی توہین کو آزادی اظہار کہنے پر لعنت بھیجتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سوئیڈن واقعے پر دو ارب سے زائد مسلمانوں کے دل…

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں ضمانت میں توسیع کر دی۔جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 جولائی تک ضمانت میں توسیع…

کراچی: شیدی گوٹھ میں 260 سے زائد افراد کو ڈائریا ہوگیا

کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ میں 260 سے زائد افراد کو ڈائریا ہوگیا، مریض سندھ گورنمنٹ اسپتال میمن گوٹھ میں زیر علاج ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق بچے سمیت 8 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، اب تک زیر علاج مریضوں میں ڈائریا کی تصدیق ہوئی ہے۔اسپتال…

وزیرِ اعظم کی کوہ پیما آصف بھٹی کو ریسکیو کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کے بیٹے واصف بھٹی کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور آرمی حکام کو کوہ پیما آصف بھٹی کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری جی…

ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا طریقہ کار امریکی عدالت میں چیلنج

ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا طریقہ کار امریکا کی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔امریکی عدالت میں اس حوالے سے درخواست دائر کرنے والوں کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق طالب علموں اور ڈونرز کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے بند کرنے کا…

ٹوئٹر کے خلاف آسٹریلوی کمپنی کا امریکی عدالت میں مقدمہ

ایلون مسک کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے خلاف ایک آسٹریلوی کمپنی نے امریکی عدالت میں مقدمہ درج کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی کمپنی نے ٹوئٹر پر 4 ممالک میں کیے گئے کام کے لیے ابھی تک1 ملین آسٹریلوی ڈالرز کی…