جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اگر خلا میں کسی کی موت ہوجائے تو جسد خاکی کا کیا ہوگا؟

آئندہ آنے والے برسوں میں عام انسانوں کے لیے بھی خلا کا سفر آسان ہونے جارہا ہے، البتہ یہ اب بھی دنیا کا سب سے خطرناک سفر ہی ہے۔ ناسا نے اپنے عملے کو 2025 تک چاند پر بھیجنے جبکہ آئندہ عشرے کے دوران خلابازوں کو مریخ پر بھیجنے کا منصوبہ…

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے نوابزادہ ہارون رئیسانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے…

ملازمہ پر تشدد: ملزمہ سومیہ آج بھی شامل تفتیش نہیں ہوئیں

اسلام آباد میں 14 سال کی بچی پر تشدد کے کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم آج بھی شامل تفتیش نہیں ہوئیں۔ پولیس آج ملزمہ کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئی۔مقامی عدالت نے منگل کو سومیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عاصم حفیظ…

ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ: پی سی بی خود مختار ادارہ نہیں، حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے بارے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خودمختار ادارہ نہیں، اسے حکومت سے ہی اجازت…

برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا برطانیہ پہنچنے پر فارن سیکریٹری کی نمائندہ کیتھرین کولوین نے استقبال کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن  کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل اس سے قبل جرمنی میں…

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: 471 ارب روپے کے ریکارڈ بجٹ کی منظوری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بورڈ نے مالی سال 24-2023 کے لیے 471 ارب روپے کے ریکارڈ بجٹ کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کی زیر صدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام…

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض اور نور عالم سمیت 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کو پارٹی سے نکال دیا۔تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت…

پی سی بی کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل، مصباح سربراہ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی، مصباح الحق کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ مذکورہ کمیٹی میں سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق کمیٹی کرکٹ سے…

تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی صدارت میں پی ٹی آئی پی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پارٹی کے دیگر اراکین نے بھی…

عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سی پیک منصوبے کی 10ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو…

ٹوئٹر کے ایک اور ٹول میں تبدیلی کردی گئی

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں جاری ہیں، تاہم اب اس کے ایک اور ٹول ٹوئٹ ڈیک میں بھی بڑی تبدیلی کردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹ ڈیک پر اب صارفین کو "ٹوئٹ ڈیک"…

استحکام پاکستان پارٹی نئی مردم شماری کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار

نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا مؤقف بھی سامنے آگیا، وہ نئی اور پرانی دونوں مردم شماری پر الیکشن میں حصہ لینے پر تیار ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے انڈیکس 7 ہزار پوائنٹس بڑھا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100…

سول ایوی ایشن نے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی شرط عائد نہیں کی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ عوام پولیو کارڈ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی آن لائن پیشکش پر توجہ نہ دیں۔سی اے اے اعلامیہ کے مطابق خود کو آن لائن نمائندہ ظاہر کرنے…

دفتر خارجہ کی افغان سفارتخانے کو افغان دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات

گزشتہ ماہ ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہوگئی، پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان دہشت گردوں کی تصدیق کے بعد شدید رد عمل دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات کردیں۔…

کسٹم افسران نے اسپیڈ منی سے ساڑھے 13 کروڑ کا 610 تولہ سونا خریدا، چالان

کراچی میں کسٹم افسران نے اسپیڈ منی سے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کا 610 تولہ سونا خریدا، سونا بسکٹس میں تبدیل کرکے افسران تک پہنچایا جاتا تھا۔کسٹم اینڈ ٹیکسیشن اینٹی اسمگلنگ کورٹ میں کسٹم افسران کےخلاف اسپیڈ منی اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی…

اسدالدین اویسی نے ہریانا فسادات کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دے دیا

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کےصدر اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ہریانا کے ضلع نوہ میں فسادات کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی حکومت ہے۔ ریاست ہریانا کے حالیہ فسادات پر گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ ہندو…

شادی کی 50 ویں سالگرہ، کسان کا بیوی کو 12 لاکھ پھولوں کا تحفہ

امریکا میں ایک کسان نے شادی کی 50ویں سالگرہ پر بیوی کو 12 لاکھ سورج مکھی کے پھولوں کا تحفہ دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کینساس کے شہری لی ولسن نے اپنی اہلیہ رینی کیلئے سرپرائز گفٹ تیار کیا۔رینی کو سورج مکھی کے پھول پسند ہیں،…

دھڑا دھڑ قانون سازی پر رضا ربانی کی کڑی تنقید، ایجنڈے اور بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں

سینیٹ میں دھڑا دھڑ قانون سازی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کڑی تنقید کی ہے، رضا ربانی نے احتجاجاً ایجنڈے اور بلز کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔ اپنے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے مجھے سینیٹ میں نہیں…

امریکا نے چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ ای کو واشنگٹن مدعو کرلیا

امریکا نے چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ ای کو واشنگٹن مدعو کر لیا، امریکی حکام نے محکمہ خارجہ آنے والے چینی سفارت کار یانگ تاؤ سے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای کو باضابطہ…