جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ایشیا کپ: بھارت اور نیپال میچ کے ٹاس کے بعد بوندا باندی شروع

ایشیا کپ میں بھارت اور نیپال کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹاس کے بعد بوندا باندی شروع ہو گئی۔بوندا باندی شروع ہوتے ہی پالی کیلے گراؤنڈ کو ڈھانپ دیا گیا۔بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ میں ہفتے کے روز…

شمالی وزیرستان: جرگے کی قتل کے ملزم کا گھر جلانے کی کوشش

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں قتل کے کیس کے ملزم کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگے نے لشکر تشکیل دے کر قاتل کا گھر گرانے کا اعلان کیا تھا۔ڈنڈا بردار لشکر نے گھر پر دھاوا بول کر آگ لگانے کی کوشش…

بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نامعلوم مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔بشریٰ بی بی کی درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو…

کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی کے لیے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں اضافہ 23-2022ء کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا…

چینی صدر بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

چینی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ بھارت ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں نہیں جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پریمیئر لی کیانگ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں…

دورۂ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے، راجیو شکلا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ایشیا کپ…

کراچی: ٹرک الٹنے سے ماری پور روڈ پر برف بکھر گئی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ماری پور روڈ پر ٹرک الٹ جانے سے سڑک پر برف بکھر گئی تاہم پولیس نے ہنگامی امداد کر کے سڑک کو کلیئر کر کے ٹریفک کو بحال کر دیا۔شیر شاہ پولیس کے مطابق برف سے بھرا ٹرک لیاری ایکسپریس وے سے ماری پور روڈ پر پہنچا اور…

بے خوابی کا شکار ہیں تو رات کو اجوائن کے بیجوں کا استعمال کریں

بِرصغیر میں صدیوں سے اجوائن کو بطور گرم مسالہ استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ طبی فوائد سے مالا مال ہے۔ اس کے بیج، جنہیں سائنسی زبان میں Apium graveolens کے نام سے جانا جاتا ہے، ان میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں آئرن، کیلشیم،…

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر سمامہ ٹریفک پولیس چوکی کا افتتاح

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں یونیورسٹی روڈ پر سمامہ سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس کی نئی تعمیر شدہ چوکی کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی احمد نواز اور ڈائریکٹر ایڈمن میڈی کیم ظفر ریاض باری نے افتتاح کر دیا۔کراچی میں تاریخی ٹریفک پولیس…

یوکرینی صدر نے وزیرِ دفاع کو عہدے سے ہٹا دیا

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے وزیر دفاع اولیسکی ریزنیکوف کو عہدے سے ہٹا دیا۔ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع میں اب نئےطریقوں سے کام کرنے کا وقت ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روستم اومیروف کو یوکرین کا نیا وزیرر…

اوپن مارکیٹ: ڈالر 333 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی بلند پرواز اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی ناقدری کا سفر جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 333 روپے کا ہو گیا۔ عبوری حکومت آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 37 روپے مہنگا ہوا ہے۔بشکریہ جنگbody a…

پہلی دفعہ کسی جج نے پولیس کو کہا کہ گھر چھوڑ کے آؤ، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ پولیس افسران کو سزائیں دلوا کر رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں عطا اللّٰہ…

پیوٹن اناج معاہدے کی بحالی کیلئے طیب اردوان سے ملاقات کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج سوچی میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترک اور روسی صدور کی ملاقات میں یوکرین سےاناج برآمدگی کامعاملہ زیر بحث آئے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے جمعہ کے…

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے…

ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ہونے کا امکان

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے میچز کی منتقلی کا فیصلہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز خراب موسم کے باعث کولمبو سے منتقلی ایشین کرکٹ کونسل کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ذرائع کے مطابق…

پرویز الہٰی کی جیل میں طبیعت ناساز، پمز لایا جا رہا ہے

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، چوہدری پرویز الہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو کچھ ہی دیر میں اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں چوہدری پرویز الہٰی کا…

ہمارا احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا، احتجاج میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پرسوں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، بجلی کے…

ایمان مزاری کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کر دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ کسی…

پرویز الہٰی کی بازیابی، آئی جی پنجاب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی بازیابی اور پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کو طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی…

چینی مزید مہنگی، 230 روپے کلو تک جا پہنچی

ملک بھر میں مہنگائی کا ہر چیز پر راج ہے، چینی سمیت کھانے پینے کی مختلف چیزوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔بلوچستان کے شہر چمن میں چینی فی کلو 230 روپے میں فروخت کی جانے لگی۔مقامی ڈیلرز کے مطابق چمن میں آٹے کی 100 کلو کی بوری 17 ہزار روپے…