جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سندھ حکومت کا ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ بنانے کا فیصلہ

ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جاپانی ٹیکنالوجی کےتحت ساحلی پٹی پر اربن…

اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، اکبر ایس بابر

تحریک انصاف کے بانی رہنما اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کروں گا، میں انصاف کیلئے انہی اداروں کے پاس جاسکتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر…

ویڈیو اسکینڈل، نون لیگ نے تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

مسلم لیگ نون نے سینیٹ انتخابات 2018 ء میں پیسے کی تقسیم سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی۔وکیل مسلم لیگ نون جہانگیر جدون نے ویڈیو اسکینڈل سےمتعلق الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں پی ٹی…

کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگادی گئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق 3 سے 14 فروری تک 28029 ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی، سب سے زیادہ کراچی کے خالق دینا ہال میں…

وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، شازیہ مری

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نالائقی سے بیورو کریسی بھی پریشان ہے۔شازیہ مری  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیورو کریسی کو دھمکیاں سیلیکٹڈ وزیراعظم کی…

کٹاس راج مندر کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم

سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم دیدیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اقلیتوں کے حقوق سے…

لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج چھٹے نمبر پر

ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج چھٹے نمبر پر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار183پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی…

پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، زرتاج گل

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ بلو اکانومی کی پالیسی ہماری حکومت نے پیش کی، حکومت میرین سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے…

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا شوشہ ہے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے۔لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا…

پاکستان میں جلد نجی سطح پر اسپٹنک ویکسین فروخت ہوگی

پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک ((Sputnik فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ روس سے کورونا ویکسین درآمد کرنے والی مقامی لیبارٹری کے…

مقبوضہ کشمیر کی عبداللّٰہ فیملی ایک بار پھر نظر بند

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ، اُن کے والد فاروق عبداللّٰہ اور خاندان کے دیگر افراد کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمر عبداللّٰہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگست 2019ء کے بعد یہ نیا…

نیٹو وزرائے دفاع کا اجلاس 17 اور 18 فروری کو برسلز میں ہوگا

نیٹو کے وزرائے دفاع کی میٹنگ 17 اور 18 فروری کو نیٹو ہیڈ کوارٹر برسلز میں منعقد ہوگی۔ جس میں افغانستان اور عراق میں جاری نیٹو مشنز کے متعلق فیصلے کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائیگا۔ اس بات کا اعلان نیٹو سیکریٹری جنرل یین سٹولٹن برگ…

سعودی فضائیہ نے ایک اور حوثی ڈرون مار گرایا

سعودی فضائیہ نے ایک اور حوثی ڈرون مار گرایا۔ یہ ڈرون شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون بھیجا تھا۔ جسے سعودی فضائیہ…

میانمار: فوج اور مظاہرین میں تصادم کے خدشات بڑھ گئے

میانمار میں فوج اور احتجاجی مظاہرین میں تصادم کے خدشات بڑھ گئے، ینگون سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پر فوجی بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی گئیں۔کریک ڈاؤن کی وارننگ کے باوجود ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام سڑکوں پر موجود…

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتار وکیل شعیب گجرکا 7روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن…

حلیم عادل شیخ کی وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف  ریٹرننگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 فروری کو وزیر اعلی نے نیشنل…

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گزشتہ چند روز کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرا…

پی ایس 88 ضمنی انتخاب، عام تعطیل نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی

پی ایس 88 ضمنی انتخاب میں عام تعطیل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کل الیکشن ہے، لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اگر اتنا ہی خیال ہے تو پہلے آجاتے۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر نے…

کراچی: پولیس پر حملے کے کیس میں 2 ملزمان عدم شواہد پر بری

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لاک ڈاؤن میں مسجد بند کرانے کے معاملے میں پولیس پر حملے کے کیس میں دو ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ندیم اور جواد کو مقدمے میں عدم شواہد پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا، دونوں …

رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 16 اعشاریہ 47 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ تارکین وطن کی 2 ارب ڈالر ترسیلات کی لہر آٹھویں…