جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

مواچھ گوٹھ سانحہ: شہداء کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

حکومت سندھ  نے مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید افراد کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ تمام زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ …

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارتی گواہوں کو بھجوائے گئے سمن کا جواب نہ آنے پر سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ممبئی حملہ کیس کی  سماعت کی۔ ذرائع کے…

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 17 فیصد ہوگئی

کراچی میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر کورونا کی شرح تقریباً 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 44 ہزار 847 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔حکام محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہے کہ 7 روز میں 7 ہزار 6 سو 18 افراد میں کورونا کی…

سائنوفام ، سائنو ویک کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

سائنوفام ، سائنو ویک کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 اگست کو درآمد مزید ویکسین خوراکیں وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہیں۔سائنوفام کمپنی کی مزید 20 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئیں جبکہ سائنوویک…

باب دوستی پر چوتھے روز بھی آمدورفت جاری

پاک افغان بارڈر باب دوستی سے آج چوتھے روز بھی آمدورفت جاری ہے۔ٹرانسپورٹ یونین کے مطابق افغانستان میں کسٹم اور کلیئرنگ سسٹم معمول پر آگئے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز نے بتایا کہ اسپن بولدک بینکنگ سسٹم میں پیچیدگیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی…

افغانستان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں ، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں، لیکن ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔عمران خان نے اسلام آباد میں یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے آغاز کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالی تقریب سے خطاب…

آئندہ گیمز میں اچھا پرفارم کروں گا، ارشد ندیم

اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کے لیے شکرگزار ہوں، آگے جو گیمز آ رہی ہیں میں ان میں مزید اچھا پرفارم کروں گا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ  واپڈا کا پلیٹ فارم ملک بھر میں کھلاڑیوں کو موقع…

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا یکساں نصاب کا خیرمقدم

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ یکساں قومی نصاب  پر وزیراعظم کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مارکیٹ میں سنگل نیشنل کیریکلم کی نئی کتب دستیاب نہیں ہیں، بدقسمتی سے سنگل نیشنل کیریکلم نہ…

ترکش پرواز کابل سے 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد روانہ

افغانستان میں پھنسے مسافروں کو لینے کیلئے آج صبح کابل پہنچنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز کو واپس روانگی کیلئے انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز ٹی کے 707 چار گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی طرف روانہ ہو سکی ہے، ترکش ایئر لائن کی…

کراچی، 8 محرم کا مرکزی جلوس، ٹریفک پلان جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے 8 محرم کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق، کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس کل نشتر پارک سے ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ میں اختتام پذیر…

مبشر کھوکھر قتل کیس، گرفتار 2 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ملزمان ناظم اور عمر حیات کو بکتر بند گاڑی میں کینٹ کچہری لایا گیا، پولیس نے عدالت کو بتایا…

پاکستان کیخلاف کسی ملک کا بیان نہ دینا ہماری کامیابی ہے، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ  افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کو سانپ سونگھ گیا ہے، دلی میں مکمل سناٹا ہے۔معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی ملک نے کوئی بیان نہیں دیا، جو ہماری کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ…

عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا، یہ تین سال میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ، عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں۔مریم…

آسٹریلیا : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 5ہزار ڈالر جرمانہ عائد

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی اور دیگر علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد حکام نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں جو بھی شہری گھر پر رہنے کی…

کابل میں طالبان کا گشت، ٹریفک نظام سنبھال لیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی جانب سے گاڑیوں میں گشت کیا جا رہا ہے، سرکاری تنصیبات بھی طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔کابل کی صورتحال سے متعلق افغان میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے کچھ چوکوں پر ٹریفک کا نظام بھی سنبھالا…

کراچی، متعدد سینٹرز پر سائینو ویک، پاک ویک اورکین سائینو کی کمی

کراچی کے متعدد سینٹرز پر ویکسین کی کمی ہوگئی، ویکسین سینٹرز پر سائینو ویک، پاک ویک اورکین سائینو کی کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر سائینو ویک کا دوسرا ڈوز لگایا جارہا ہے، سائینو ویک اور پاک ویک کے لیے لوگوں کو…

افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کےذریعے سیاسی حل ہی آگےبڑھنے کاواحد راستہ ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر پروازیں غیر…

مولانا فضل الرحمٰن کی تحریک اسلامی طالبان افغانستان کو کامیابی پر مبارکباد

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی 20سالہ طویل جہادکی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریک اسلامی طالبان افغانستان سے ہر قسم کے تعاون کو تیار ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کاکہنا ہے کہ…

راجر فیڈرر سرجری کے باعث کئی مہینوں تک ٹینس سے دور رہیں گے

راجر فیڈرر گھٹنے کی ایک اور سرجری کروانے کی تیاری کی وجہ سےکئی مہینوں تک ٹینس کی دنیا سے دور رہیں گے۔20 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن راجر فیڈرر گھٹنے کی ایک اور سرجری کی تیاری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس بار یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لے…

پاکستان ، ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا  ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ میچ شاندار رہا۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں  کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی کی پرفارمنس کے ساتھ زبردست فائٹ بیک…