جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اسکول کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت نے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر رضامندی ظاہر کی۔شرکاء نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 100 فیصد ہے انہیں…

وزیراعظم کا کرپشن پر سمجھوتہ نہ کرنا پی پی، ن لیگ کو پسند نہیں، ارباب غلام رحیم

وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو پریشانی لاحق ہے کہ معاملات ٹھیک ہونے جارہے ہیں، وزیراعظم کا کرپشن پر سمجھوتہ نہ کرنا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پسند نہیں۔گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے…

طالبان کے قبضے کے بعد کابل میں حالات معمول پر آنے لگے، دکانیں کھلنا شروع

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی طرف سے کابل کی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری ہے۔کابل میں طالبان کے قبضے کے تیسرے دن حالات تیزی…

کابل ایئرپورٹ پر ملٹری پروازوں کا آپریشن بحال، غیر ملکیوں کا انخلا جاری

کابل ایئرپورٹ پر ملٹری پروازوں کا آپریشن بحال کردیا گیا۔ امریکی فوجی دستوں نے سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ کابل سے اڑان بھرنے والا امریکی کارگو جہاز اوور کراؤڈڈ ہوگیا، طیارے میں 640 افراد سوار ہوگئے۔ فرانس کا فوجی…

امریکی فوج جہاں جاتی ہے، بد امنی اور تباہی چھوڑکر جاتی ہے، چین

چین نے کہا ہے کہ امریکی فوج جہاں جاتی ہے وہاں بدامنی اور تباہ شدہ گھر چھوڑ کر جاتی ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی طاقت تعمیر نہیں تباہی ہے۔دوسری جانب جرمن صدر نے کابل ایئرپورٹ پر افراتفری اور مایوسی کے مناظر مغرب…

کابل پرطالبان کے کنٹرول کے بعد نئی دلی تنہا، بھارتی میڈیا کی مودی پر کڑی تنقید

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد نئی دلی تنہا ہوگیا، بھارت کوچاہیے دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔ مودی کے گن گانے والا بھارتی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا، امریکی اہلکاروں پر مال بنانے کا الزام لگادیا، افغان فورسز میں بھی…

ملا عبدالغنی برادر قطر سے افغانستان پہنچ گئے

افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر قطری دارالحکومت دوحہ سے افغانستان کے شہر قندھار پہنچ گئے۔طالبان ترجمان محمد نعیم نے ملا عبدالغنی برادر کے افغانستان پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔طالبان ذرائع کے مطابق کابل میں اقتدار کے خلا کے باعث ملا…

کابل میں ایرانی سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا، ایران

ایران نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایرانی سفارتخانہ معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق کابل میں ایرانی سفارتخانے کی معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ایرانی میڈیا نے مزید کہا کہ کابل کی سیکیورٹی صورتحال پر متعدد…

افغانستان روانگی سے قبل ملا عبدالغنی برادر کی قطری وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

قطر میں طالبان کی سیاسی قیادت دوحہ سے ہنگامی طور پر افغانستان روانہ ہوگئی۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملا عبدالغنی برادر نے افغانستان روانگی سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری وزیر خارجہ اور ملا عبدالغنی…

پنجاب: عاشورہ پر سخت سیکیورٹی اقدامات، موبائل سروس بند کرنے پر بھی غور

پنجاب میں عاشورہ پر سخت سیکیورٹی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر موبائل نیٹ ورک بند کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ صوبے میں 9 اور 10 محرم کو…

افغانستان میں پُر امن تبدیلی خوش آئند ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں پُر امن تبدیلی خوش آئند ہے، اطمینان کی بات ہے کہ افغانستان میں عوام کا نقصان کم ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے دوست ملکوں کے…

لاہور: شہری سے بدتمیزی پر ٹریفک وارڈنز معطل

لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں ٹریفک وارڈنز نے شہری سے بدتمیزی کی اور اسے دھکے دیے۔ وارڈنز کو معطل کردیا گیا۔لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی نوجوان اور خاتون سے بدتمیری کے واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک…

پینٹاگون کی انخلا آپریشن پر حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی

پینٹاگون نے کابل ایئرپورٹ پر امریکیوں کے انخلا کے لیے جاری آپریشن کے دوران کسی بھی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتحال…

کابل سے پی آئی اے پرواز لانے والے کپتان کی ستائش

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کابل سے پرواز لانے والے کپتان کی خوب تعریف کی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کیپٹن مقصود نے نامساعد حالات میں بحفاظت پرواز بھری، بحرانی صورت حال میں صلاحیتوں کا…

بلاول بھٹو نے حکومت کو طالبان سے رابطہ رکھنے کی تجویز دے دی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو طالبان سے رابطہ کرنے کی تجویز دے دی۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ میدیا بریفنگ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر سمجھوتہ نہ کرے، نیشنل…

پی سی بی کا 2018 سے آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف، قائمہ کمیٹی کو بھی ماموں بنادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کے حسابات کا 2018 سے آڈٹ ہی نہیں ہوسکا ہے، اس نے غلط تفصیلات پیش کرکے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کو بھی ماموں بنادیا۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو صرف چیئرمین پی…

پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مغربی اور افغان حکام کے طالبان کی حمایت کے الزامات مسترد کردیے۔ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں…

کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی قابو میں رکھنے کے لیے کام کررہے ہیں، جان کربی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر ساڑھے تین ہزار کے قریب فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ واشنگٹن  میں میڈیا کو…

ملا عبدالغنی برادر 20 برس بعد افغانستان پہنچیں گے، اہم عہدہ ملنے کا امکان

اہم طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کا آج افغانستان پہنچنے کا امکان ہے، وہ 20 برس بعد اپنے ملک واپس آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان آمد پر انہیں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے قطر میں موجود…

افغانستان پر پہلے چور حاکم تھے، اب اصل مالک آ گئے: مولوی عبدالحق حماد

طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد نے کہا ہے کہ پہلے چور حاکم تھے اب وطن کے اصل مالک آ گئے ہیں، طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی محمد یعقوب کی بات طالبان کے لیے حرف آخر ہے۔افغان میڈیا کو انٹرویو میں طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد نے…