جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کابل سے نکلنے کی کوشش میں قومی ٹیم کا فٹبالر بھی ہلاک

طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ایئرپورٹ سے امریکی طیارے پر لٹک کر روانہ ہونے کی کوشش میں 19 سالہ فٹبالر زکی انوری بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے اس فٹبالر کی عمر سے اندازہ لگاجاسکتا ہے کہ یہ اس وقت پیدا ہوا تھا جب طالبان کا…

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے جمیکا میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، سیریز میں ہوم ٹیم کو 0-1 کی برتری بھی حاصل ہے۔ کنگسٹن جمیکا سیریز کے ایک اور ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار…

جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کی کابل میں اہم ملاقاتیں

جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کابل میں اہم ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد وہ خوست روانہ ہوگئے۔ انس حقانی نے سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔اس سے قبل افغان مصالحتی کونسل (ایچ سی این آر) کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللّٰہ…

کابل ایئرپورٹ کے کئی گیٹ اب کھول دیے گئے ہیں، پنٹاگون

افغانستان کی صورت حال پر پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے کئی گیٹ کھول دیے گئے ہیں، صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کابل میں امریکی فوجی موجود ہیں۔واشنگٹن میں افغان صورتحال پر پینٹاگون حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابل…

ایران میں کورونا اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئیں

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد چھیالیس لاکھ ہوگئی۔دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل…

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز پر سوالیہ نشان لگ گیا

افغانستان کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ افغانستان ٹیم کو سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنا ہے لیکن ملک میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر…

طالبان ایک آدھ صوبہ چھوڑکر تمام صوبے ٹیک اوور کرچکے ہیں، سفیر پاکستان

کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ طالبان ایک آدھ صوبہ چھوڑ کر تمام صوبوں کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں منصور احمد خان نے کہا کہ نئی افغان حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں، سیکیورٹی انتظامات…

امریکی فوجی 11 ستمبر کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتے ہیں، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن 11 ستمبر گزرنے کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتے ہیں، کابل میں بحران یقینی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن  نے کہا کہ متعدد ممالک اپنے شہری…

قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، جس کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔کشمیری نوجوان کو تھانہ منڈی علاقے میں…

امریکا نے افغانستان کو ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے افغانستان کی حکومت کو تمام ہتھیاروں کی فروخت معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے تین دن بعد لیا گیا ہے۔ دفاعی کانٹریکٹر کے لیے جاری نوٹس کے مطابق…

افغان شہر خوست میں طالبان انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا

افغانستان کے شہر خوست میں طالبان انتظامیہ نے کرفیو نافذ کردیا، جس کے بعد سڑکوں پر سناٹا ہوگیا ہے۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ خوست میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہری آئندہ احکامات تک گھروں میں رہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ…

طالبان کی مساجد کے امام اور خطیبوں کیلئے گائیڈ لائنز

افغان طالبان نے  دارالحکومت کابل اور دیگر صوبوں میں مساجد کے امام اور خطیبوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ طالبان نے ہدایت کی ہے کہ جمعہ کے خطبات میں شہریوں کو اسلامی نظام اور اتحاد کی طرف بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اہلِ وطن کو ترغیب…

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کی جانب سے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو سمیت دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے…

طالبان خواتین سے کام کا حق چھین لیں گے: یورپین وزیر خارجہ جوزف بورل

یورپین وزیر خارجہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین سے کام کا حق چھین لیں گے، طالبان اچھا بنا کر پیش تو کر رہے ہیں لیکن عمل دیکھنا ہے۔یورپین وزیر خارجہ جوزف بورل نے یورپین پارلیمینٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں…

افغانستان: یومِ آزادی کی ریلی پر فائرنگ، کئی ہلاک

افغانستان کے شہر اسد آباد میں یومِ آزادی کی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدکے حوالے سے بتایا ہے کہ اسد آباد میں ریلی کے دوران قومی پرچم لہرانے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی…

واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا یومِ عاشور پر کہنا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک عظیم معرکہ تھا۔محمود خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے…

پاک فوج اور ISI نے پاکستان کو بڑا تحفہ دیا ہے: بھارتی کرنل

بھارتی دفاعی تجزیہ کار سابق کرنل دھنویر سنگھ کا کہنا ہےکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یومِ آزادی پر بڑا تحفہ دیا ہے۔افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی آرمی کے سابق اہلکار اور دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ کا بیان…

ایف بی آر نظام کی ہیکنگ، وجہ چوری شدہ سافٹ ویئر قرار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام کی ہیکنگ کی ایک وجہ چوری شدہ سافٹ وئیر کا استعمال ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق امریکا کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان کو خبردار کیا گیا تھا کہ چوری شدہ سافٹ ویئر استعمال نہ کیا جائے، ایف بی آر نے چوری…

آج ہمیں فلسفہ حسین ؑ کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہوگا: ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے یوم عاشور کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے باطل کے سامنے حق اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔اُنہوں نے کہا کہ آج ہمیں واقعہ کربلا سے…

باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا یومِ عاشور پر کہنا ہے کہ باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے۔حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یومِ عاشور امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے، حرمت دین کو توڑنے والی حکومت کے…