جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

شہباز شریف جمعہ کو کراچی پہنچیں گے

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف جمعہ 27 اگست کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صدر مسلم لیگ نون سندھ شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف تین دن کراچی میں قیام کریں گے اور پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔شہباز…

طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعوی درست نہیں،یوکرین وزارت خارجہ

یوکرین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں ہے، کابل یا کہیں اور ایسا یوکرینی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔ترجمان یوکرین وزارت خارجہ کا اس متعلق کہنا ہے کہ ہم نے طیارے افغانستان سےلوگوں کو لانے…

افغانستان سے انخلاء پرIMF کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے افغانستان سے انخلاء سے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کو مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان سے…

ویکسین سے متعلق تمام غلط فہمیاں اب ختم ہوجانی چاہیے، ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ ویکسین سے متعلق تمام غلط فہمیاں اب ختم ہوجانی چاہیے، ویکسین سے حاملہ خواتین کے انفیکشن سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوجاتا ہے ۔اپنے بیان میں ڈاکٹرظفر مرزا نے کہاکہ تمام خواتین کو پیغام ہے کہ انسداد کورونا…

شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تمام شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروانے کے لیے 30 ستمبر کی نئی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)…

دو ارب 75 کروڑ ڈالر IMF سے مل گئے،اسٹیٹ بینک

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 2 ارب 75 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے۔آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم اعلان کردہ ایس ڈی آر کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ممبر ملکوں کیلئے650 ارب ڈالر کا…

بھارت، خطرناک ترین لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گزشتہ روز ہونے والی خطرناک ترین لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گرمی کے مہینوں میں اکثر خاندان چھٹیاں گزارنے کے لیے اونچے اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کرتے…

جہاز پرانی جگہ سے ہزار فٹ سمندر کی طرف آگیا

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارےریت میں پھنسے بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کو نکالنے کے لئے آپریشن آج پھر شروع کر دیا گیا ہے، جہاز ہزار فٹ سمندر کی جانب آگیا ہے تاہم سمندر میں شدید موسم کی خرابی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ کا سبب بن…

کراچی: ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ لینے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے پولیس اور رینجرز نے ایک بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار بھتہ خور ایزی پیسہ کے ذریعے بھتے کی رقم وصول کرتا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار بھتہ خور ایاز عرف اسد سپر مارکیٹ اور نیپیئر…

سندھ میں کورونا سے مزید 15 اموات

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 8اعشاریہ 02فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 15 افراد انتقال کرگئے۔کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 331 ٹیسٹ کیے گئے اور 564 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، شہر میں…

برطرف افغان آرمی چیف کی ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں لگے تصویریں منظرِ عام پر

سابق افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے تصویر منظر عام پر آگئی۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے...سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا…

مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

مسلم لیگ نون سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر شہباز شریف کو بھجوایا ہے۔  مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کراچی کے بعض عہدیداروں اور…

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ مستعفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے استعفیٰ دے دیا۔اس بات کا انکشاف ذرائع نے کیا ہےکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود مستعفی ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار…

افغانستان سے 30 اگست تک مکمل انخلاء کیلئے کام کر رہے ہیں: نیٹو

نیٹو سفارت کار کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افواج 30 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔یہ بات نیٹو سفارت کار کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔نیٹو ڈپلومیٹ نے بتایا ہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے…

سابق برطانوی فوجی افغانستان سے کیسے بھاگا؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد ریٹائرڈ برطانوی فوجی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے، جس کے بعد بڑی تعداد میں لڑکیاں برقعہ پہنے اسکول جانے لگیں۔…

نور مقدم کیس، تھراپی سینٹر کے 6 ملازمین کی ضمانت کا تحریری حکم جاری

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی سینٹر کے سی ای او سمیت 6 ملازمین کی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے تھراپی سینٹر کے سی ای او سمیت 6 ملازمین کی ضمانت 5- 5 لاکھ…

طالبان کا سربراہ مرکزی بینک اور وزیرِ تعلیم کا تقرر

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان نے افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیرِ تعلیم مقرر کر دیئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا…

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

خلیج بنگال میں 25 سے 26 اگست کو ہوا کا کم دباؤ بننےکا امکان ہے تاہم کراچی میں بارش کا امکان کم ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 25 سے 26 اگست کو ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنے گا جس کے بعد ہوا کا کم دباؤ 28 سے 29…

طالبان کنٹرول کے بعد پاک افغان تجارت 50 فیصد بڑھ گئی

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت 50 فیصد بڑھ گئی۔یہ دعویٰ افغان میڈیا کی جانب سے سامنے آیا ہے۔افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق بینکنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث مشکلات ہیں۔افغان چیمبر آف کامرس کا…

بھارت، خونخوار چیتے ہائی وے پر گھومنے لگے

بھارت میں خونخوار چیتے ہائی وے کی سڑکوں پر گھومنے لگے جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر اور مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دو خونخوار جنگلی چیتوں کو رات کے وقت سڑک پر گھومتے اور…