جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پہلی بار حکومت عوام کے پاس جا کر مسائل حل کر رہی ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کے 3 سال مکمل ہونے پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بار حکومت عوام کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کر رہی ہے۔فرخ حبیب نے اپنے بیان میںکہاکہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا،معیشت بہتر کرنے اور…

شہباز شریف کل کراچی آئیں گے

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر سہ پہر لاہور سے کراچی روانہ ہوں گے۔ذرائع نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے حوالے سے بتایا…

فائزر ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی

امریکا کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی گئی فائزر ویکسین کی 30 لاکھ 70 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی۔امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کے آنے سے پاکستان میں جاری ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی۔حکام کے مطابق امریکا کی طرف…

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال، تعداد 70 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کا انتقال ہوگیا۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے…

جہاز کا اگلا سرا کامیابی سے موڑ دیا گیا

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارے ریت میں پھنسے بحری ’’جہاز ہینگ ٹونگ 77‘‘ کا ہیڈ حرکت کرنا شروع ہوگیا، جہاز کا اگلا سرا کامیابی سے موڑ دیا گیا۔سیلویج کمپنی کے مطابق جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا تیسرا دور شروع کردیا گیا ہے جو…

کابل ایئر پورٹ پر چند گھنٹوں میں مہلک حملہ ہو سکتا ہے: برطانوی وزیر

برطانیہ کے وزیرِ مسلح افواج جیمز ہیپی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر چند گھنٹوں کے دوران مہلک حملہ ہو سکتا ہے۔برطانوی وزیرِ آرمڈ فورسز جیمز ہیپی نے ایک بیان کے ذریعے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے…

آزاد کشمیر کابینہ کے 15 اراکین نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر حکومت کی نئی کابینہ کے 15 اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، کابینہ اراکین کی تعداد 16 ہوگئی۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔…

قندھار: پاکستانی صحافی طالبان کے ہاتھوں گرفتار

خیبر نیوز کے صحافی متین خان کو قندھار میں طالبان نے گرفتار کر لیا، متین خان چمن میں خیبر نیوز سے منسلک ہیں۔اہلِ خانہ کے مطابق متین خان گزشتہ روز رپورٹنگ کے لیے قندھار گئے تھے، ان کے ساتھ کیمرا مین بھی گرفتار ہوا ہے۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے…

نمازِ جمعہ میں کل یومِ تحفظِ خواتین اور حیا پر خطبات ہوں گے: حافظ طاہر اشرفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں جمعے کی نماز میں یوم تحفظ خواتین اور حیا پر خطبات ہوں گے۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران…

اسکاٹ لینڈ، اسپتالوں میں کار پارکنگ فیس ختم کردی گئی

اسکاٹ لینڈ کے تمام اسپتالوں میں پارکنگ کی مد میں لیے جانے والی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو اور ڈنڈی کے تمام اسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور اسپتال کے عملے کے لیے پارکنگ کے لیے کوئی…

کراچی یونیورسٹی میں طلبا کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی یونیورسٹی میں طلبا کی ویکسی نیشن کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، صبح کی شفٹ میں دو، شام میں ایک ٹیم کام کرے گی۔ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اکرم سلطان اور وائس چانسلر خالد عراقی نے ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر…

لاہور: ماں بیٹی سے زیادتی کی FIR میں سقم

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے کیس میں پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں سقم سامنے آگئے، زیادتی کے ساتھ لوٹ مار پر ایف آئی آر میں ڈکیتی کی دفعہ نہ لگائی گئی۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے کے…

کِیا کمپنی کی ’سیلٹوز ایکس لائن‘ کی پہلی جھلک منظر عام پر

گاڑیوں کی معروف کمپنی ’کِیا‘ کی جانب سے ایس یو وی ورژن کی نئی ایکس لائن متعارف کروائی گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں آتے ہی چھا گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ماڈل ’سیلٹوکس‘ کی بھارت میں ریکارڈ سیل کے بعد اب ’کیا سیلٹوکس ایکس لائن‘…

فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے، جبکہ 30 سال حکومت کرنے والے اپنا منہ چھپا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوال…

کوٹ ادو کی متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف دلائیں گے: بزدار

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں شوہر کے سامنے بیوی سے ناروا سلوک کے واقعے کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف دلائیں گے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار…

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے: نوشین حامد

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے تاہم مکمل لاک ڈاؤن پر غور نہیں ہو رہا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے…

ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ، 6 جاں بحق

ضلع کرم کے علاقے لوئر کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے، 3زخمیوں کی حالت نازک ہے۔لوئر کرم میں مہورہ کےقریب دو گرپوں میں جائیداد کا تنازعہ جاری تھا کہ آج صبح فریقین میں تلخ کلامی…

دنیا میں کورونا وائرس سے 44 لاکھ 77 ہزار اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 47 لاکھ 66 ہزار 838 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات…

پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے مذاکرات کامیاب

افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، دونوں فریقین میں امن پر اتفاق ہو گیا۔پنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔افغان طالبان اور شمالی…

روس، چین کا خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

روس اور چین نے افغانستان سے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔کریملن سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایک فون کال میں روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی اور منشیات کے…