جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

سندھ؛ سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ بھر میں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، انسداد پولیو مہم 13 تا 19 دسمبر جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سوبھراج اسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے…

کراچی، پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ کورونا کے بعد پہلی بار پاکستان میں…

جانوروں کو بھی جلانے سے منع کیا گیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انسان تو کیا جانوروں تک کو بھی جلانے سے منع کیا گیا۔کراچی بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو کسی کو ڈرانے اور…

سیکرٹری سندھ بار کا قتل، 2 افراد گرفتار

کراچی میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان علی مہر کے قتل کیس میں سی ٹی ڈی نے شکار پور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق مقتول کے برادر نسبتی اکبر مہر اور ہم زلف رحیم بخش مہر کو گڑھی یاسین سے گرفتار کیا…

کراچی کو بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ نہ دینے پر ناصر شاہ کی معذرت

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی کو 14 سال میں ایک بھی بڑا ٹرانسپورٹ منصوبہ نہ دینے پر معذرت کرلی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بسیں لانے کیلیے مختلف منصوبے بنائے مگر…

اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ، اسرائیل کی برطانیہ، ڈنمارک اور بیلجیئم پر سفری پابندیاں عائد

اسرائیل نے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانیہ، ڈنمارک اور بیلجیئم پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق تینوں ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، اسرائیلی شہریوں پر تینوں ممالک کا سفر کرنے کی پابندی ہوگی۔اومی…

نماز کھلی جگہ پڑھنے پر پابندی، عمر عبداللّٰہ کی وزیراعلیٰ ہریانا کے فیصلے پر کڑی تنقید

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے کھلی جگہوں پر نماز پر پابندی کے وزیراعلیٰ ہریانا کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پابندی ہر مذہب کے لیے ہوتی تو ٹھیک ہوتا لیکن کسی ایک مذہب کو چُن کر ایسی پابندی لگانا اس…

برطانیہ: اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی، کورونا الرٹ لیول چار کردیا گیا

برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے، جس کے بعد حکومت نے کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل…

اومی کرون زیادہ تیزی سے پھیلتا اور ویکسین کے اثرات کم کردیتا ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ بھارت سے نکلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور کورونا ویکسین کی افادیت بھی کم کر دیتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس ویرینٹ سے ہونے والی…

جوہری معاہدہ بحالی مذاکرات میں عدم پیشرفت، ایران کی یورپی ممالک پر تنقید

ایران جوہری معاہدہ بحالی مذاکرات میں عدم پیش رفت پر ایران نے یورپی ممالک پر تنقید کی ہے، ایرانی مذاکرات کار علی بغیری کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک مذاکرات میں تعمیری تجاویز دینے میں ناکام رہے۔ایرانی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ یورپی فریقین نے…

چیئرمین پی سی بی کا کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کراچی اور لاہور میں ڈراپ اِن پچز لگانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن سیون کی ڈرافٹنگ کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے، فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑی بھی تقریب میں شرکت کر…

اٹلی: سسلی میں گیس دھماکے سے متعدد عمارتیں گرنے سے 4 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

اٹلی کے جزیرے سسلی میں گیس دھماکے کے بعد متعدد رہائشی عمارتیں گرگئیں۔حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو خواتین کو گرنے والی عمارتوں کے ملبے سے باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی…

عرفان مہر قتل کیس، فائرنگ کے وقت ملزم کا بیٹا بھی کار میں تھا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر قتل کے وقت فائرنگ کرنے والے ملزم کا حقیقی بیٹا بھی اسی کار میں مقتول کے ساتھ بیٹھا تھا۔ عرفان مہر قتل کیس میں گرفتار مقتول کے برادر نسبتی غلام اکبر نے کاؤنٹر ٹیررازم…

سندھ بلدیاتی قانون، سعید غنی کی ن لیگ سندھ کی قیادت سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔پی پی وفد میں وقار مہدی اور سلمان مراد بھی شامل تھے، جنہوں نے صدر ن لیگ شاہ محمد شاہ سے ملاقات کی، ن لیگی رہنماؤں…

تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتے قوم کے سامنے آنے چاہئیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتے قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن میں جمع…

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک میجر نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی میجر نے ضلع رامبن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ کے ایم ایس نے مزید بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 14 سال…

امریکا میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں پر روسی صدر کا اظہارِ افسوس

امریکا میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں پر روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو تعزیتی ٹیلی گرام بھیجا ہے۔ ماسکو سے موصولہ اطاعلات کے مطابق صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا میں اس آفت کے باعث اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے دلی ہمدردی…

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ پر برہم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر برہم ہوگئے۔تحریک انصاف کی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ کراچی 309 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس دیتا…

اسرائیلی وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسرائیل کے وزیراعظم نیفتالی بینیٹ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کل ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے بھی ملاقات کریں گے۔گزشتہ سال سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا یہ…

فیصل آباد: خواتین کو بے لباس کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا

فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں خواتین کو بے لباس کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔ گرفتار ملزم صدام کے بھائی نے خواتین کے خلاف چوری کی درخواست جمع کروادی۔ پولیس کے مطابق درخواست میں کہا گيا ہے کہ 4 خواتین نے الیکٹرک اسٹور سے تقریباً 60 ہزار کا…