جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

نواز شریف واپسی پر اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپسی پر اڈیالہ جیل کی چکی نمبر 4 میں جائیں گے۔ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر ملک سے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ…

پرویز اشرف و دیگر پی پی رہنماؤں کو سکھر لانے والی پرواز ایئرپورٹ پر نہ اترسکی

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو سکھر لانے والی پرواز واپس کراچی چلی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے سکھر آنے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹ پر نہ اتر سکی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی…

حکومت کی کراچی سے ناانصافی پر لوگ جمع ہوئے ہیں، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی کراچی سے ناانصافی پر لوگ جمع ہوئے ہیں۔باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں پاکستانی بننے کا درس نہ دیا جائے، یہ قوم آج بھی منظم و متحد…

عالمی حالات میں صدر پیوٹن کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، شجاعت حسین

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے توہینِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دلیرانہ مذمت پر روسی صدر کو خراجِ…

سوات: بالائی علاقوں میں برف باری، سیاحوں کا حسین مقامات کا رخ

سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوئی تو ملک بھر سے سیاحوں نے حسین مقامات کا رُخ کرلیا۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ میں برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔ روئی کی مانند گرنے والے برف کے گولوں کا نظارہ…

مری میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع، سیاحوں کا رش، ٹریفک جام

ملکہ کوہسار مری ميں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم سرد ہوگیا۔برفیلی ہواؤں کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، بچے بڑے سب ہی موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے، بڑی تعداد میں سیاحوں کے مری پہنچنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔سوات کے…

ریفائنریز سے یومیہ 6 ہزار ٹن فرنس آئل اٹھایا جارہا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے ریفائنریز سے اضافی فرنس آئل اٹھانا شروع کر دیا، ریفائنریز سے یومیہ 6 ہزار ٹن سے زیادہ فرنس آئل اٹھایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ گرمیوں میں فرنس…

جماعت اسلامی لاہور کی مہنگائی کیخلاف کفن بردار ریلی

جماعت اسلامی لاہور نے مہنگائی کے خلاف کفن بردار ریلی نکالی، شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ناصر باغ لاہور سے مہنگائی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک کفن بردار کارکنان شدید سردی میں سڑک پر لیٹ گئے اور علامتی طور پر مہنگائی کا…

سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری یا مارچ میں بلدیاتی الیکشن…

سندھ حکومت فروری، مارچ میں بلدیاتی الیکشن کروانے کیلئے تیار ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فروری یا مارچ میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے کہ وہ فروری یا مارچ میں بلدیاتی انتخابات…

طالبان حکومت کے 100 دن، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے سو دن، ضیاالدین یوسفزئی

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے افغانستان میں طالبان حکومت کے سو دن کو وہاں لڑکیوں پر پابندی کے 100 دن قرار دے دیا۔ طالبان حکومت کے افغانستان میں 100 دن پر اپنے بیان میں ضیاالدین کہا ہے کہ…

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کہیں پر بھی ہوسکتا ہے، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کہیں پر بھی ہوسکتا ہے۔نثار کھوڑو نے پی پی کے سی ای سی اجلاس کے التوا سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملتوی کیا…

نوڈیرو میں پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا نوڈیرو میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے دن وقت کی کمی کے باعث سی ای سی اجلاس ملتوی کیا گیا۔ذرائع…

پی ایس پی کا احتجاج، حسن اسکوائر پر ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی میں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران نیپا جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔حسن اسکوائرپر پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے تحت بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال…

اومی کرون ویرنٹ کا پھیلاؤ، مختلف ممالک میں ایئرلائنز کے فلائٹ اسٹاف متاثر

امریکا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرنٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پھیلاؤ کی وجہ سے محدود اسٹاف والی متعدد ایئر لائنز کے پائلٹس، فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر ملازمین وائرس کی زد میں…

بانی متحدہ سے بات چیت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بانی متحدہ پر قتل و غارت گری کے مقدمات ہیں، اس لیے اُن سے بات چیت نہیں…

بچی حرمین کا 12 گھنٹے میں پوسٹ مارٹم کیوں نہ ہوسکا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچی حرمین کی میت کا 12 گھنٹے تک پوسٹ مارٹم نہ کیے جانے کا نوٹس لے لیا۔کراچی کے شاپنگ مارٹ میں ڈکیت اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان مقابلے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی کا پوسٹ مارٹم بروقت کیوں نہ…

وجہیہ سواتی قتل کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پاکستانی نژاد امریکی شہری وجہیہ سواتی کے قتل کیس میں عدالت  نے  مرکزی ملزم رضوان حبیب کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔عدالت نے ملزم کے والد اور ملازم کو بھی تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔وجیہ سواتی کے قتل…

قومی سلامتی، افغان صورتحال پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

قومی سلامتی امور اور افغانستان کی صورتحال پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قومی سلامتی اور اس سے جڑے اہم امور زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں عسکری حکام،…

شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئی…