جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

لودھراں سیکریٹریٹ سے پی ٹی آئی جھنڈا اتار دیا گیا، ترین گروپ کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

جہانگیر ترین گروپ  نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا، لودھراں میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے پارٹی کا جھنڈا اتار دیا گیا۔ترجمان ترین گروپ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سے عمران خان کی تصاویر ہٹادی گئیں، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کا نام…

بار بار وزیراعظم کو کہا عزت کا راستہ اپنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے تو بار بار وزیراعظم کو کہا کہ عزت کا راستہ اپنایاجائے، وزیراعظم کو کہا کہ استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے…

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ملک میں رمضان المبارک رمضان کا چاند نظر آگیا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ملک بھر میں آج پہلی تراویح پڑھی جائے گی، پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا…

فیصلہ کن میچ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف

آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت پھر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ…

ڈی جی ایف آئی اے کا منظوری کے بغیر شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تحقیقات کا فیصلہ

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی فوری ضمانت منسوخی کی درخواست کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی نے خود کو نظر انداز کیے جانے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری کے بغیر…

عمران صاحب سے بات کرنا چاہتی ہوں، نمبر نہیں مل رہا، فیصل ہیلپ! مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کرنا چاہ رہی ہوں مگر میرا رابطہ نہیں ہورہا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے سینیٹر فیصل جاوید سے مدد کرنے کی درخواست بھی کی…

آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں نیب کی  اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی۔ذرائع کا…

ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع، 3 اراکین کی پرویز الہٰی سے ملاقات

جہانگیر ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع ہوگئی، ترین گروپ کے 3 اراکین نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اراکین صوبائی اسمبلی نے پرویز الہٰی کی…

آپ کا کپتان نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کا کپتان اس چیز میں ماہر ہے کوئی نہیں پتہ کہ کل کیا کر دے، شہباز شریف امریکیوں کو پیغام پہنچا رہے ہیں کہ میں آپ کا وفادار ہوں۔اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم…

مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق امریکا کا انکار سراسر جھوٹ ہے، شیریں مزاری

انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق امریکا کا انکار سراسر جھوٹ ہے۔شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ سرکاری کمیونیکیشن کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی گئی، کہا گیا کہ عمران خان کو اتارو گے تو معاف کردیں…

ایف آئی اے نے شہباز شریف کےگھرعدالتی نوٹس کی وصولی کروالی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی  اے) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے گھر پر عدالتی نوٹس وصول کروالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی نوٹس اسلام آباد میں شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ پر وصول کروایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس ڈی جی ایف آئی…

وزیراعظم اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے پُرعزم، نوجوانوں کو احتجاج کی کال

وزیراعظم عمران خان عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے ہیں، انہوں نے قوم کے نوجوانوں سے احتجاج کی اپیل کردی، کہا کہ وہ باہر نکلیں اور حکومت مخالف سازش کے خلاف احتجاج کریں۔ گفتگو کے آغاز سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ قوم کے مستقبل کی جنگ…

ریحام خان نے نواز شریف کی تعریف کردی

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان  نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کردی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ یہ کہنا پڑتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نہ صرف سب سے مضبوط اور عقلمند سیاسی رہنما ہیں بلکہ ایک عظیم بھائی اور…

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آمد، دروازے بند کردیے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں آمد ہوئی، جس کے بعد چیمبر کے دروازے بند کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی منحرف اراکین کی آمد کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کے دروازے بند…

آرمی چیف نے وہی بات کی جو وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات کے اعلامیے میں ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و قانون  فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے وہی بات کی ہے جو وزیر اعظم اور روسی صدر کی ملاقات کے اعلامیے میں ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ لکھ رہےہیں آرمی چیف نےجنگ کی مخالفت کرکےگویا روس کی…

تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا: اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو بتا دیا

اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔وزیرِ اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ…

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے بہت بڑا سرپرائز دوں گا، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور  وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے بہت بڑا سرپرائز دوں گا۔حمزہ شہباز سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گرفتاریوں کی باتیں کی…

تحریکِ عدم اعتماد، وزیرِ اعظم عمران خان کی حکمتِ عملی تبدیل

تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کر لی۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے پُر عزم ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اعتماد کا…

صدر پاکستان بھی آئینی فرض نہیں نبھا رہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی آئینی فرض نہیں نبھا رہے، عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی صدر کو فوراً قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا۔مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح…

ڈیوڈ وارنر کیجانب سے رمضان مبارک

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی جانب سے مسلمان ساتھی کرکٹرز کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی گئی ہے۔ڈیوڈ وارنر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمضان المبارک کا خصوصی پوسٹر شیئر کیا۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ…