جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کراچی: نہم، دہم جماعت کے امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل لانے پر پابندی ہوگی

سندھ میں ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل لانے پر پابندی ہوگی۔سندھ بھر میں منگل سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا جس میں 7 لاکھ 26…

ہمیں معیشت نام کا مریض وینٹی لیٹر پر دیا گیا، میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت نام کا مریض وینٹی لیٹر پر دیا گیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی اور میاں جاوید لطیف نے اظہار خیال کیا۔اس دوران میاں جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت کو…

سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کیساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی، پولیس

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی، لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے گرفتاری کے بعد لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو بازیاب کروا…

ڈیرن گف کی لاہور قلندر پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی تعریف

سابق انگلش فاسٹ بولر اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گف نے لاہور قلندرز کی تعریف کردی۔ایک بیان میں ڈیرن گف نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ پچھلے 3 ماہ سے رابطے میں تھا، ان کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کا خواہشمند…

سندھ میں گندم اور آٹا مہنگا ہوگیا

سندھ بھر میں گندم اور آٹا مہنگا ہوگیا، ہول سیل مارکیٹ میں گندم 8 روپے کلو مہنگی ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت اضافے کے بعد 67 روپے کلو ہوگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم 3 روپے اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو ہوگئی…

ایم کیو ایم مکمل سبسڈی کے حق میں نہیں، حیدر عباس رضوی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو کہہ دیا کہ ہم الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ایک بیان میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاہدے کے تحت نئے…

فیصل آباد میں کل پی ٹی آئی جلسے کے 3 شرکا کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گذشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے 3 شرکا کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایک کارکن روڈ پر پیٹرول منہ میں ڈال کر آگ لگانے کا کرتب دکھا رہا تھا کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اس شخص کو بچانے کی کوشش میں دو اور نوجوان…

حکومت نے پٹرول پر 55 ارب 48 کروڑ کی سبسڈی کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق یکم تا 15 مئی پٹرولیم…

لاہور ہائیکورٹ لارجر بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا جواب روک لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کی لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف اپیلوں کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے لارجز بینچ کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا…

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 5 نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس کا پانچ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اعزازی نوٹ کے اجرا کی…

عدالتی نظام ٹیکنالوجی استعمال کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی تعداد 22 لاکھ ہے جبکہ ملک میں ججز 5 ہزار ہیں۔اسلام آباد میں ٹیکنالوجی فار جسٹس فورم کی تقریب سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالتی نظام…

او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر تشویش ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے نئی حد بندیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی براہ راست خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفتر…

موجودہ حکومت کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے ہم افغانستان چلے جائیں، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ میں امپورٹڈ وزیراعظم کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتا ملک میں اس وقت انٹرنیشنل سلیکٹیڈ امپورٹڈ کی حکومت ہے، بلاول ہمارے لیے کیا حکومت کرے گا اس سے تو بہتر ہے کہ ہم افغانستان چلے جائیں وہاں کم…

سندھ: گاج ڈیم 7 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

سندھ میں دریائے گاج پر بننے والا گاج ڈیم 7 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت آبی وسائل نے بتایا کہ کافی فنڈز کے باعث سال 2015ء میں گاج ڈیم مکمل نہیں ہوسکا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس کے بعد گاج ڈیم کی مدت تکمیل 2018ء…

شہباز گل کار حادثہ کیس، گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل کی گاڑی کو پیش آئے حادثے کے کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی۔حافظ آباد میں علاقہ مجسٹریٹ عتیق الرحمان نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم وجاہت کی جانب سے صفوان عباس…

پمز میں زیادہ تر ڈاکٹر ریٹائرڈ، کوٹے پر عمل نہیں ہورہا، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کا امتحانی نظام مرکز منتقل کردیا گیا، تمام کالے قوانین پر نظر ثانی کی جائے گی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پمز میں صوبوں کے کوٹوں پر عمل نہیں…

بلاول بھٹو زرداری 18 مئی کو دو روزہ دورے پر امریکا جائیں گے، دفتر خارجہ

وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 18 مئی کو امریکا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیر خارجہ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ امریکی ہم منصب…

عراق میں ایک بار پھر ریت کا طوفان، حد نگاہ کم ہونے سے ایئرپورٹس بند

عراق میں ریت کے طوفان کے باعث ہر طرف اندھیرا چھا گیا، گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں۔حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ایئر پورٹس پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں…

وزارت قومی غذائی تحفظ کا بڑھتی آبادی سے قدرتی و آبی وسائل کو درپیش خطرے کی نشاندہی

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ نے بڑھتی آبادی سے قدرتی اور آبی وسائل کو درپیش خطرے کی نشاندہی کردی۔وزارت قومی غذائی تحفظ نے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا اور بتایا کہ قدرتی و آبی وسائل کو بڑھتی آبادی سے خطرہ ہے۔جواب میں…

پنجاب حکومت نے آٹا سستا کرنے کا ہوم ورک مکمل کرلیا، ذرائع محکمہ خوراک

پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے آٹا سستا کرنے کا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 880 روپے میں عام آدمی کو ملے گا جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490 روپے ہوگی۔ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق صوبائی…