جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.76 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 3 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.76 کروڑ ڈالر بڑھ کر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ…

غزہ: بچوں کیساتھ 5 گھنٹے پیدل سفر، باہمت خاتون کو خراج تحسین

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری اور شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کے بعد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔غزہ کے مجبور و بے کس شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہے ہیں، اس دوران درد بھرے مناظر بھی سامنے…

بیٹھے رہنے کے بجائے قیلولہ کرنے سے ہارٹ اٹیک کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق

قیلولہ (دوپہر کے کھانے کے بعد کچھ دیر کیلئے لیٹ جانا) کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آپ کا یہ عمل امراض قلب کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق کوئی بھی جسمانی سرگرمی جیسے کہ جاگنگ سے لے کر قیلولہ کرنا امراض اور اسٹروک میں کمی…

انتخابات کی شفافیت مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ترجمان نے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے انتخابات کی شفافیت مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ای سی پی ترجمان نے کہا کہ اعلیٰ عہدیدار کا یہ طرز عمل مناسب نہیں…

بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی پر میاں اسلم اقبال کا مؤقف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی جانب سے اپنے بھائی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد بیان سامنے آگیا۔اپنے بیان میں اسلم اقبال نے کہا کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں…

لندن: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، جنگ عظیم کی یادگار سینوٹاف کے قریب جانے پر پابندی

لندن پولیس نے جنگ عظیم کی یادگار سینو ٹاف کے قریب جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے یادگار کے قریب جانے کی کوشش کی تو گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کے مطابق مظاہرین…

کراچی: نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت، مقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

کراچی کے علاقے سچل سے نوجوان شاہ زیب کی لاش ملنے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی اور تدفین بھی کردی گئی ہے۔ریاض انصاری کا کہنا…

پاکستان کا پیٹرول، ڈیزل اور ایل این جی درآمد کا بہت بل ہے، چیئرمین اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کا  کہنا ہے کہ پاکستان کا پیٹرول، ڈیزل اور ایل این جی درآمد کا بہت بل ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسرور خان نے کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ دباؤ کا شکار ہے،…

خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس، نواز شریف سے ملاقات پر آگاہ کیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزی الیکشن آفس رازی روڈ کراچی میں ہوا۔ ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو…

نیب نے فواد چوہدری کو 13 نومبر کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) جہلم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 13 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔نیب نے فواد چوہدری کو ڈیول کیرج وے میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر طلب کیا ہے۔جہلم نیب نے فواد چوہدری کے فیملی ارکان کو بھی ناجائز فائدہ…

جس طرم خان کو ہم سے مقابلہ کرنا ہے شوق سے آجائے، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جس طُرم خان کو سندھ میں ہم سے مقابلہ کرنا ہے، وہ شوق سے آجائے۔ جنہیں اپنے گاؤں میں شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے وہ بھی ہم سے مقابلہ کرنے نکلے ہیں۔ حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے…

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

غزہ میں جاری اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا، جس کے بدلے میں حماس 100 یرغمالی…

غزہ میں اسرائیل کے فوجی بلڈوزر تباہ کر دیے، القسام بریگیڈ

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے جوہر الدیک میں اسرائیل کے فوجی بلڈوزر تباہ کر دیے۔ ایک بیان میں القسام بریگیڈ نے بتایا کہ حجرالدک کے علاقے میں اسرائیلی فوج پر مارٹر گولے برسائے۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ…

صدر عارف علوی کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غم ناک ہے۔صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کیا اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت…

اسرائیلی فورسز نے دو ایمبولینس ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں 2 ایمبولینس ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔غزہ کی پٹی کے حوالےسے وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ڈرائیوروں کو جنوبی غزہ سے شمالی حصے کی جانب جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔وزارت صحت نے کہا کہ ریڈ کراس کی…

آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت معطل کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کی رکنیت معطل کردی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے…

اسرائیلی بمباری میں ماں باپ کو کھودینے والی بچی کی حالت پر ہر آنکھ اشکبار

اسرائیلی بمباری میں ماں باپ کو کھودینے والی غزہ کی مظلوم بچی کی حالت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، فلسطینی بلاگر بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔فسطینی بلاگر اسماعیل جود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معصوم بچی جولیا کی ویڈیو شیئر کی ہے جو…

حیدر آباد کے ٹیکسی ڈرائیور کا کراچی میں قتل ، مقتول 9 ماہ کے بیٹے کا باپ تھا

حیدر آباد کے  رہائشی ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب انصاری کو کراچی میں قتل کردیا گیا، مقتول 9 ماہ کے بیٹے کا باپ تھا، نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔مقتول شاہزیب کے والد ریاض انصاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا دوپہر ایک بجے گھر سے…

بابر اعظم نے مستقبل سے متعلق مشاورت شروع کردی، ذرائع

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر 2 بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ کپ 2023ء کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بابر اعظم نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مشاورت…

رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ 73 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کے اعداد و شمار پیش کردیے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ 73 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ…