جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

کوئٹہ: نواز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی ورکرز کنونشن شروع

کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت پارٹی ورکرز کنونشن شروع ہو گیا۔ن لیگ ورکرز کنونشن میں شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی ہے۔مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر جعفر مندوخیل اور دیگر رہنما بھی…

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے ’صاحب‘ کے لفظ کے استعمال پر پابندی لگادی

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے ’صاحب‘ کے لفظ کے استعمال پر پابندی لگادی۔مردان میں 9 سال کے بچے کے قتل کے کیس کی سماعت کے دوران ڈی ایس پی کے ساتھ ’صاحب‘ کا لفظ استعمال کیا گیا تھا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ صاحب کے…

بادی النظر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا: اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل ٹرائل کے لیے…

شہباز شریف کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت اعزاز ہے: لشکری رئیسانی

نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت اعزاز ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل سیاسی عمل سے ممکن ہیں۔نوابزادہ لشکری رئیسانی نے مزید کہا ہے کہ ہم اس سیاسی عمل کا حصہ…

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ امریکا کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ امریکا اور چین کے اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔چینی صدر 30 ویں اپیک اکنامک سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے…

موجودہ صورتحال نے تشدد و دہشتگردی کا دائرہ وسیع کر دیا: سعودی کابینہ

سعودی عرب کی کابینہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال نے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے خلیج…

غزہ: شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھے جانے کا عمل رک گیا

غزہ میں اسپتالوں کا نظام تباہ ہو گیا جس سے وہاں موجود زخموں سے چور فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی تعداد کا ریکارڈ رکھے جانے کا عمل رک گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں صورتِ…

اسرائیل کا غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، قابض فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا گیا ہے۔اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے…

بہادرآباد میں MQM کے انتخابی دفتر کا افتتاح

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024ء کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں سوسائٹی ٹاؤن بہادرآباد یو سی-7 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا…

نگراں وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب کرلیا

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس 16 نومبر جمعرات کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے…

ورلڈکپ، پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگیا، پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ سے آج ممبئی میں مقابلہ کرے گی۔ لیگ مرحلے میں ہوم ٹیم نے اپنے تمام 9 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 9 میں سے 4 میچز…

اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، اس معاملے پر اسرائیلیوں سے رابطے میں ہوں۔اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امید اور توقع ہے کہ اسپتال کے حوالے سے کم دخل اندازی کی جائے گی۔صدر جو بائیڈن کا…

نگراں پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے

نگراں پنجاب حکومت نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نبیلہ عرفان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ فرحان فاروق کو ایڈیشنل سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کیا…

سائفر کیس کا اوپن ٹرائل ممکن ہی نہیں، عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ سائفر کیس کا اوپن ٹرائل ممکن ہی نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پوچھتا ہوں جو پیسا عوام پر لگنا تھا کابینہ نے ایک اکاؤنٹ میں…

بدقسمتی سے ریاستی ادارے انصاف کا قتل کرتے نظر آرہے ہیں، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ریاستی ادارے انصاف کا قتل کرتے نظر آرہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہونی…

صبح 9 سے شام 7 بجے کے درمیان کھانے پینے والے افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق صرف صبح 9 سے شام 7 بجےکے درمیان کھانے پینے والے افراد ناصرف زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں بلکہ انہیں بھوک بھی کم لگتی ہے اور وہ خود کو زیادہ توانا و مستعد محسوس کرتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ دن میں 14 گھنٹے بھوکا…

ٹیکساس: اسرائیل کو 100 ملین ڈالر امداد دینے پر گورنر کیخلاف تاریخی مظاہرہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہریوں نے گورنر گریگ ایبٹ کی جانب سے اسرائیل کو 100 ملین ڈالر امداد دینے کے خلاف ریاست کی کیپٹل بلڈنگ کے باہر تاریخی مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے سے ٹیکساس کے باسیوں نے ریاست میں ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے گورنر ٹیکساس سمیت…

نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018 سے زیر سماعت درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی…

منشور اور کارکردگی پر انتخابات میں حصہ لیں گے، نیّر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے کہا ہے کہ منشور اور کارکردگی پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں نیّر بخاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی سے رابطہ عوام مہم شروع کردی ہے۔سیکریٹری جنرل پی پی نے…

ملک میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے، سلمان اکرم راجا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور سلمان اکرم راجا نے گفتگو کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے…