جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

بنگلادیش میں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری کو کرانے کا اعلان

بنگلادیش میں پارلیمانی انتخابات 7 جنوری 2024 کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈھاکا میں بنگلا دیش کے چیف الیکشن کمشنر  نے الیکشن شیڈول کا اعلان  کیا۔ ادھر بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) گزشتہ 48 گھنٹے سے…

شان مسعود ٹیسٹ، شاہین آفریدی ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی سی بی نے 34 سالہ شان مسعود کو ٹیسٹ…

ترک صدر کا اطالوی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ میں جنگ بندی پر گفتگو

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق اس موقع پر ترک صدر اردوان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کےلیے اٹلی کی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔ ترک صدر  نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی…

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی…

اسرائیل غزہ میں وحشیانہ قتل عام روکے، ہسپانوی وزیراعظم

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر شدید تنقید کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کا اندھا دھند اور وحشیانہ قتل عام روکے۔ انہوں نے…

عدالت کا لیاقت آباد سی ون ایریا کے پلاٹ پر قائم 6 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد سی ون ایریا کے پلاٹ پر قائم 6 منزلہ عمارت گرانے کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) افسران اور بلڈر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں…

ٹانک: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقہ کری مچھن خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی…

پلے کارڈ پر ناریل میں رشی سونک کا چہرہ دکھانے پر خاتون ٹیچر سے تفتیش

برطانیہ میں پلے کارڈ پر ناریل میں وزیر اعظم رشی سونک اور سابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے چہرے دکھانے پر خاتون ٹیچر سے پولیس نے تفتیش کی ہے۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد ٹیچر ماریہ محسن حسین کو پولیس تفتیش کا سامنا ہے۔…

فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹر وے، ہائی ویز پر داخلے پر پابندی عائد

پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پر داخلے پر پابندی لگادی گئی۔پنجاب حکومت، نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے درمیان اہم معاہدے (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے۔لاہور میں ہونے والے معاہدے کی تقریب میں…

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم تنیوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔ سابق کپتان نے کہا…

مقبوضہ کشمیر میں بس حادثہ، 36 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں آج افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 55 مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔میڈیا کی…

کیک پیسٹری مہنگی فروخت ہو رہی ہیں تو ہونے دیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس  پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیک پیسٹری اگر مہنگی فروخت ہو رہی ہیں تو ہونے دیں۔خیبر پختون خوا میں بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنے کے کیس کی سماعت  چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں…

بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش مسترد کردی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کی ٹیسٹ کا کپتان برقرار رہنے کی پیشکش مسترد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے آفس میں ذکا اشرف اور کپتان بابر اعظم کی ملاقات ہوئی۔ …

غیر ملکیوں کی واپسی، وفاق نے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کردی

وفاقی حکومت نے پاکستان سے غیر ملکیوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے کی تیاری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے دوسرے مرحلے کےلیے ڈیٹا کی تیاری تیز کردی ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کےلیے…

ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت کا نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 398 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شُبمن گِل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔دونوں بیٹرز نے ٹیم کو…

ویرات کوہلی کنگ نہیں بلکہ اس دور کا عظیم بیٹر ہے، محمد عامر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی ایک مرتبہ پھر تعریف کردی۔ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔بنگلورو میں…

ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری، ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 50ویں سنچری بناکر اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔  ورلڈکپ کے پہلی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی 50ویں سنچری بنائی۔ویرات کوہلی نے اس میچ میں…

کارکردگی اپ ٹو دی مارک نہیں، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں، ذکا اشرف کا مینجمٹ کو پیغام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کارکردگی اپ ٹو دی مارک نہیں ہے، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمٹ سے ملاقات میں ذکا اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا…

غزہ میں بچوں پر مظالم، یونیسیف کا اظہار مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں بچوں پر مظالم پر یونیسیف نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسیل نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی اموات، اغوا اور اسکولوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے…

گوجرانوالہ: موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ کے کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد کی گاڑی پر فائرنگ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق چیئرمین یونین کونسل (یو سی) کا الیکشن لڑنے والے رانا افتخار بھی گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں شامل…