جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ یوآن امداد کا اعلان

پڑوسی ملک چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ یوآن (آر ایم بی) کی امداد کا اعلان کر دیا۔چین کی جانب سے 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا گیا ہے۔چین کی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل…

گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی میں مسلسل اضافہ

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 12 ہزار 595 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔آرمی چیف جنرل…

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہے: وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا…

واٹس ایپ جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے، تحقیق

 ایک نئی تحقیق میں واٹس ایپ انسانوں کو ایک دوسرے سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔اسرائیلی محققین نے باہمی رابطے کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والے جنریشن ایکس ( 1965 سے 1980 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد) کے…

آرمی چیف آج سوات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کادورہ کر رہے ہیں، وہ کمراٹ، گرد و نواح میں پھنسے لوگوں کے انخلا، امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب سے…

انضمام الحق کی ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں کوہلی بہت زیادہ دباؤ میں تھے اور پر اعتماد نظر نہیں آرہے تھے۔ایک یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے انضمام…

امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا

آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی خبروں کے ساتھ ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اڑان بھرتا امریکی ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 42 پیسے کم ہونے کے بعد 219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔امریکی ڈالر پاکستانی…

وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث جاری امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج…

ہاردیک پانڈیا پاکستان کیخلاف کب جذباتی ہوئے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے چیلنج بھی تھا۔بھارتی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جڈیجہ کے ساتھ جاری ویڈیو پیغام میں ہاردیک پانڈیا نے کہا کہ بھارتی ٹیم اپنے شروع کے تین بیٹرز کی…

عمران خان پر توہینِ عدالت کیس، ایک روز قبل ضابطۂ اخلاق جاری

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت سے 1 روز قبل ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے حوالے سے ضابطۂ اخلاق کا یہ سرکلر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ…

موسمی تغیر سے 10سال میں پاکستان کو 18 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات ہوئے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان آب و ہوا کے حوالے سے آٹھواں سب سے کمزور ملک ہے، اس نے 10 سال کے دوران موسمی تغیر کے نتیجے میں 18 ارب ڈالر کے معاشی نقصانات کا سامنا کیا ہے۔کرسچن ٹرنر نے اپنے ایک بیان…

ماہرینِ صحت کا مون سون میں باہر کھانے پینے سے گریز کرنے پر زور

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران گھر سے باہر کھانے پینے سے گریز کریں۔ماہرینِ صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مون سون کے دوران بالخصوص ہیپاٹائٹس اے اور ای سے بچنے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ یہ مرض زیادہ تر…

شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائیگا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج 11 بجے سنائے گی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گزشتہ روز ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی…

ڈی جی خان: سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں کمی آنا شروع

جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی جی خان ضلع کے قبائلی علاقوں کے زمینی راستے جزوی بحال ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ڈی جی خان میں گڑدو…

پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، عائشہ غوث پاشا

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اس حکومت نے اٹھایا ہے، پاکستانی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے عائشہ…

کینیڈین حکومت کی پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی ابتدائی امداد کا اعلان کیا ہے۔سفیرِ پاکستان ظہیر جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔انہوں نے کہا…

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز…

عراق میں ہنگامہ آرائی، مقتدیٰ الصدر کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عراق میں جاری ہنگامہ آرائی کے باعث مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں حکومت کے قیام سے متعلق کئی مہینوں سے سیاسی بحران جاری ہے، نئے وزیرِ اعظم کی تقرری پر تعطل کے بعد الصدر کے…

رحیم یار خان: چاچڑاں شریف کے مقام پر دریا میں اونچے درجے کا سیلاب

رحیم یار خان میں چاچڑاں شریف کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، انتظامیہ الرٹ ہے اور چار مقامات پر مرکزی حفاظتی بند کو حساس قرار دیا گیا ہے مرمت کام تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی…

سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں مزید 75 افراد جاں بحق

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔سیلاب اور بارشوں سے…