جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

دنیا کا تیز ترین جانور باز، اڑنے کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد

یوں تو دنیا کے تیز ترین جانور کے طور پر چیتا مشہور ہے لیکن اس کے دوڑنے کی رفتار باز (شکرا) کے قریب تر بھی نہیں پہنچ پاتی، کیونکہ باز جب اپنے وسیع پروں کا استعمال کرکے فضا میں اڑتا ہے تو بلاشبہ اس کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ…

51ویں قومی دن پر یو اے ای میں ہزار درہم کا نیا نوٹ جاری

متحدہ عرب امارات کا 51 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے، مرکزی بینک نے اس موقع پر ایک ہزار درہم کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔یہ نوٹ اگلے سال سے باقاعدہ طور پر استعمال کیا جائے گا۔یو اے ای میں ہزار درہم کے نئے نوٹ پر ملک کے بانی شیخ زاید بن…

لاہور: کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کا قتل، میاں بیوی گرفتار

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دروازے کے آگے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے ملزم میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان علی رضا اور حلیمہ بی بی…

غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ…

یوکرین روس جنگ میں بےآسرا ہونے والے چیتے کے بچے امریکا پہنچ گئے

یوکرین اور روس کی جنگ میں بےآسرا ہونے والے چیتے کے بچوں کو امریکا میں گھر مل گیا۔انٹرنیشنل فنڈ فار اینیمل ویلفیئر کے مطابق چار بچوں میں سے ایک نر جبکہ تین مادہ ہیں۔نر کا نام تارس جبکہ چیتے کے مادہ بچوں کے نام اسٹیفنیا، لیزیا اور پراڈا…

ٹی ٹی پی کے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہے، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہے، اجتماعی طور پر آگے بڑھنے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلایا جائے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی…

وزیراعظم نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر توانائی خرم دستگیر سمیت حکام کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے…

وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جرات مند سیکیورٹی گارڈ کو سلام جس نے ان کی جان بچانے کے لیے گولی کھائی۔شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی…

گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیں

گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیں، وزارت آئی ٹی نے گوگل کی کیریئر پیڈ ایپس کے عارضی معطل ہونے کی تصدیق کردی۔وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ موبائل فون اکاؤنٹ سےایپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن عارضی معطل ہوا ہے، گوگل پلے…

الیکشن نہیں کروائیں گے تو ہم پنجاب اور کے پی میں الیکشن کروالیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات کا اعلان کرے اور ہمارے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بیٹھے، آپ کے پاس آپشن ہے، آپ ہمارے ساتھ مل کر الیکشن کروالیں، الیکشن نہیں کروائیں گے تو ہم پنجاب اور کے پی…

سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 750 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ساڑھے 7 سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونے کی قدر ساڑھے 7 سو روپے اضافے سے 1 لاکھ 63 ہزار 5 سو روپے ہے۔اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 6…

کابل :پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے۔ گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا،اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں،جسےاسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب…

انٹر بورڈ کراچی کا بارہویں جماعت آرٹس کے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس پرائیویٹ و ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس…

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کیلئے مکمل تیار ہیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، دونوں اسمبلیاں ٹوٹنے سے پہلےعام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، اسمبلیاں ٹوٹنے سے پہلےعمران خان سے مذاکرات کریں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید…

مریم اورنگزیب کا عمران خان کی پیشکش پر دو لفظی ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر دو لفظی ردعمل دیا ہے۔عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی، پی ڈی ایم حکومت نے ترجمان نے پر دو لفظی جواب دیا کہ ’اکتوبر 2023ء‘۔لاہور…

یوکرین کے 3 سفارتی مشنز کو سرخ مائع میں بھیگے دھمکی آمیز خطوط موصول

یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تعینات تین سفارتی مشنز کو سرخ مائع میں بھیگے ہوئے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں۔گزشتہ روز بھی اسپین میں یوکرینی سفارتخانے کی عمارت میں لفافے کے ذریعے بم پہنچایا گیا جس میں دھماکا…

سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ…

پاکستان اور جاپان کے درمیان افرادی قوت کے معاہدوں میں پیش رفت

پاکستان اور جاپان کے درمیان افرادی قوت کے معاہدوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں افرادی قوت کے حوالے سے رائج نظام ’ٹیکنیکل اِنٹرن ٹریننگ‘ کے تحت جاپان نے پاکستانی انٹرنز/ٹرینیز کو ویزا کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ اس نظام…

خان صاحب تو کہتے تھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے میں مر جاؤں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، خان صاحب تو کہتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہیں کہ میں مر جاؤں، اللّٰہ ان کو زندگی دے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خطاب پر…

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ 657 رنز پر آؤٹ، پاکستانی اوپنرز نے 181 رنز بنالیے

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 51 اوورز کے کھیل میں انگلش بولرز کی ایک نہ…