جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

آرٹس کونسل میں آئندہ دو سال کیلئے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بلامقابلہ منتخب

آرٹس کونسل آف پاکستان میں آئندہ دو سال کے لیے احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، گورننگ باڈی کی 12 نشتوں کے لیے 21 کاغذات جمع کئے گئے۔بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں محمد احمد شاہ (صدر)، منور سعید (نائب…

آل پاکستان سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز

آل پاکستان سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل میاں زاکر اللّٰہ جان نے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر فائنل راؤنڈ براہ راست نشر کرے گا۔کراچی کے روشن خان جہانگیر خان…

رمیز راجا کا تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے جانے کا عزم

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ہم تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ کھیل میں غلطیاں ہوتی ہیں اور ہم غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ…

کراچی: پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل کی چوری، اہم کارندہ گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں بڑی کارروائی کے دوران پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل چوری کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ چیکنگ کے دوران چوری کا خام تیل لے جانے والے ٹینکر کو…

اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ لگ گئی، 300 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا

اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی، جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا، حادثے میں 3 سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اتوار بازارمیں آگ نے وسیع…

اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، دھرنے کے وقت بھی اسحاق ڈار کی کوشش تھی کہ مفاہمت ہو جائے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ معیشت پر بات…

جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبہے میں 25 افراد گرفتار

جرمنی میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کے شبہے میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کے خطرات کے حوالے سے ہمارا ملک چوکس ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد کو جرمنی کی 11 ریاستوں میں چھاپوں کے…

پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا فوجی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کریں، چوہدری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور…

نمبرون ٹیم کو بھارت نے ورلڈ کپ جیتنے سے محروم رکھا، سلطان شاہ

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی 20 کرکٹ کی نمبر ون رینکنگ ٹیم ہے، بھارت نے ہمیں ورلڈ کپ جیتنے سے محروم رکھا۔ایک بیان میں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارتی میڈیا کی گمراہ کن خبر کی مذمت کی…

جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش، سابق فوجی افسر اٹلی سے گرفتار

اٹلی میں پولیس نے جرمنی کے سابق فوجی افسر کو جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی افسر کو مرکزی شہر پیروگیا سے گرفتار کیا گیا جہاں اس کے قبضے سے تخریبی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق…

نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مختلف قبائلی و سیاسی عمائدین نے بھی اسلم رئیسانی کی قیادت میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔جمعیت علماء اسلام  کے…

عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں طلب کیے گئے اجلاس میں استعفوں کی منظوری اور اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق…

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائداعظم کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سیکیورٹی اور فارمیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سپہ سالار…

میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے، نظر لگی ہے، شاہین شاہ آفریدی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے، ہمیں نظر لگی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، ہم دو تین ہفتوں میں پھر سے گراؤنڈ میں…

انڈونیشیا: مغربی جاوا میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، افسر ہلاک، 10 زخمی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں خودکش بمبار کے پولیس اسٹیشن پر حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔پولیس چیف کے مطابق خودکش بمبار دہشتگردی کے الزامات پر جیل بھی جا چکا تھا، خودکش بمبار داعش سے متاثرہ دہشتگرد گروپ سے وابستہ…

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس پرائم منسٹر ہاؤس میں کل شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کی معاشی صورتحال پر…

شہزادہ ہیری اور میگھن کیلئے سماجی خدمات پر ایوارڈ

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیویارک میں منعقدہ رابرٹ کینیڈی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی۔انہیں آرچ ویل فاؤنڈیشن کی طرف سے نسلی انصاف، ذہنی صحت اور اس کے سماجی اثرات کے حوالے سے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ…

بیرونی قوتوں کے وفاداروں کےچنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے بیرونی قوتوں کے مفادات اور ان کے وفا داروں کےچنگل سے پاکستان کو نکالنا ہے، ہم پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں، اپنی خود مختیاری کےحوالے سے…

کراچی: حکومتی عدم توجہی، کھلے مین ہول حادثات کا سبب بننے لگے

کراچی شہر میں حکومتی عدم توجہی کے باعث کھلے مین ہول حادثات کا سبب بننے لگے ہیں۔شہریوں نے مختلف علاقوں کے مین ہولز پر ٹوٹی پرانی موٹر سائیکلیں رکھ دیں ہیں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔ادھر نیوچالی کے قریب حقانی چوک پر کئی مین ہولز سے ڈھکن غائب…

آئندہ 5 برسوں میں مکمل اسلامک بینکنگ نظام نافذ کرنا ممکن نہیں، ڈی جی اسٹیٹ بینک

ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 برسوں میں مکمل اسلامک بینکنگ نظام نافذ کرنا ممکن نہیں، روایتی بینکاری سے اسلامک بینکاری میں منتقلی کیلئے بہت مسائل ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ…