جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 113 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 250 فلسطینی زخمی ہوئے۔ فلسطینی وزارت…

گلگت: گندم کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی میں کمی کیخلاف علامتی دھرنا

گندم کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی میں کمی کے خلاف گلگت میں چھٹے روز بھی علامتی دھرنا دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز دفعہ 144 نافذ کر کے دھرنے کا مقام آج ہی سیل کیا تھا، جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین دھرنے کے مقام گڑھی باغ…

انگلینڈ میں درجہ حرارت میں کمی، بیشتر مقامات پر کل برفباری کا امکان

انگلینڈ میں درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، البتہ بیشتر مقامات پر کل برفباری کا امکان ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹر لندن کے علاوہ سرے، کینٹ، ایسٹ اور ویسٹ سسیکس میں برفباری کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں بھی کل دن اور…

جمال رئیسانی کا کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کروانے کا مطالبہ

سابق وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی نے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کروانے کا مطالبہ کردیا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے گزارش ہے کہ چند پی ایس…

کچے کے ڈاکوؤں نے 12 گھنٹے میں 10 افراد اغوا کرلیے

کندھ کوٹ اور کشمور میں کچے کے ڈاکووں نے 12 گھنٹے میں 10 افراد اغوا کرلیے۔ گزشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مار کے بعد 9 افراد اغوا کرلیے تھے۔ آج مزید ایک شخص کو اغوا کیا گیا۔ مغوی کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے…

ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی ایک سال بعد تحقیقات مکمل

ملکی تاریخ کے بدترین پاور بریک ڈاؤن کی ایک سال بعد تحقیقات مکمل ہوگئی۔دستاویز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بریک ڈاؤن کی ذمہ داری 4 جونئیر افسران پر ڈال دی گئی۔ 2 ڈپٹی منیجر، ایک شفٹ انچارج اور ایک منیجر پاور کنٹرول سینٹر بریک…

کراچی: لائنز ایریا میں گیس کی فراہمی کئی ماہ سے بند

کراچی میں لائنز ایریا میں کئی مہینوں سے گیس کی فراہمی بند ہے۔ شہری صبح کے اوقات میں ہوٹلوں سے ناشتہ لینے پر مجبور ہیں۔گیس بندش سے شہری سلینڈر استعمال کر رہے ہیں ، جس سے اخراجات ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔لائنز ایریا کے رہائشیوں کی مشکلات…

دی اکانومسٹ کے مضمون کی ذمہ داری لیتے ہیں، گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے دی اکانومسٹ مضمون کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دی اکانومسٹ کے مضمون…

اسرائیلی وزیراعظم حزب اللّٰہ کو بھی دھمکیاں دینے لگے

لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں جاری جھڑپوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ "حماس نے چند ماہ میں جو کچھ سیکھا حزب اللّٰہ کو اس سے سبق لینا چاہیے۔" انکا کہنا…

جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر مارینگے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کسی بزنس مین کا ہے، نہ…

بیرون ملک سے کراچی آنیوالے مزید 2 افراد میں کورونا کی تشخیص

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ مسافر جو کہ شارجہ سے کراچی پہنچا تھا اور دوسرا مسافر مظفر گڑھ کا 27 سالہ…

بلاول کی آمد سے قبل کارکنان اسٹیج پر جانے کیلئے لڑ پڑے

لاہور میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام نرسری اسٹاپ ٹاؤن شپ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو کی آمد سے پہلے ہی کارکنان اسٹیج پر جانے کے معاملے پر لڑ پڑےبعدازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی پی 162میں انتخابی دفتر…

ٹھٹہ: انتقال کر جانیوالے پرائمری ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی

ٹھٹہ میں کچھ عرصے قبل انتقال کر جانے والے پرائمری ٹیچر کی الیکشن میں ڈیوٹی لگا دی گئی۔الیکشن ٹریننگ میں غیر حاضر رہنے پر متوفی ٹیچر عمر شیخ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ کراچی ٹرانسفر ہونے والے سینئر ٹیچر عمر جوکھیو کو بھی ٹریننگ میں نہ…

مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ ہوگئے۔مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی روانہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن افغان حکومت کی خصوصی دعوت…

6 پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جبکہ 9 پاکستان روانہ ہونگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جبکہ 9 کھلاڑی پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی، بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال اور وسیم جونیئر کل نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔پاکستان ٹیسٹ…

موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں آئی جی سلطان خواجہ کیلئے الوداعی تقریب

موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں آئی جی سلطان خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطان خواجہ نے موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں نمایاں کردار ادا…

سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے

سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔رافیل نڈال انجری کے علاج کیلئے آسٹریلیا سے واپس اسپین جائیں گے۔37 سالہ  نڈال انجری کے باعث تقریباً ایک سال انٹرنیشنل ٹینس سے باہر رہے ہیں۔ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی ایک ہفتے قبل…

الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کے بیٹے اسرائیلی حملے میں شہید

الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح کے بیٹے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حمزہ الدحدوح، خان یونس میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حمزہ الدحدوح خان یونس میں ساتھی صحافی کے ساتھ گاڑی میں سفر…

حلقہ این اے 242 پر ایم کیو ایم پاکستان سے بات کریں گے، نہال ہاشمی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 242 پر ایم کیو ایم پاکستان سے بات کریں گے۔ جیو نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ کل شام مسلم لیگ ن ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہے، ملاقات…

افواج پاکستان کے سپہ سالار نے ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزادکشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ میں اور میرے آباؤ اجداد نظریہ الحاق پاکستان کے داعی ہیں۔ کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ شہداء کشمیر کے صدقے آزاد کشمیر میں ہم ان بڑے عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔…