جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

این اے 53، پی پی 10 کی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے 2 دن میں جوب طلب کر لیا۔شہری شیخ ساجد کی چوہدری نثار کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج کر رکھی ہیں۔اسلام…

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیری عوام،…

بانیٔ PTI کے بیانات نشر کرنے پر پابندی چیلنج، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت  غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دو رکنی بینچ نے سنگل…

نگراں وزیرِ تجارت کی چینی نائب وزیرِ تجارت سے ملاقات

نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے لیے اپنی منڈیاں کھولے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے پاکستانی کاروباری وفد کے ہمراہ دورۂ چین کے دوران چین کے نائب…

کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کو پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کم عمر ڈرائیورز پر مقدمے درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر رہی ہے۔درخوات میں مؤقف اپنایا گیا…

9 مئی توڑ پھوڑ کیسز: غیر حاضر ملزمان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ہوئی توڑ پھوڑ کے کیسز میں اگلی سماعت پر غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عدالت میں راجہ خرم نواز اور عامر محمود کیانی کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کیسز پر…

سونا 200 روپے فی تولہ سستا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 171 روپے کی کمی کے…

50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا: لطیف کھوسہ

اڈیالہ جیل کے اندر گاڑی لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر وکیل لطیف کھوسہ واپس روانہ ہو گئے۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا،  اسلام آباد ہائی کورٹ میں 12 بجے پیش ہونا ہے، میری طبیعت بھی خراب…

انٹر بینک: ڈالر 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں…

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے: مودی

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔ایک بیان میں نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ صرف قانونی نہیں، امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ…

اسد شقیق کا کرکٹ کا سفر بلوں کے سائے میں اختتام پزیر

ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیلنے والے کپتان اسد شفیق کو کراچی وائٹس کی جانب سے بلے اٹھا کر گارڈ آف آنر دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مڈل آرڈر بیٹر اسد شقیق کا کرکٹ کے میدان میں سفر بلوں کے سائے میں اختتام پزیر…

ابتک اپنے وطن واپس جانیوالے افغان باشندوں کی تعداد 423031 ہو گئی

پاکستان بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز 10 دسمبر کو بھی پاکستان میں 1930ء غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔گزشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی طور…

بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی کارکن بن گئی: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کی پالیسی پر ایک کارکن بن کر عمل کیا۔ایک بیان میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کی طرح…

اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسگ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسگ کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہو گا، مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے قرض تک…

توشہ خانہ فوجداری کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی سزا کا آرڈر معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔وکیل سردار لطیف کھوسہ نے…

تاحیات نااہلی معاملہ 5 رکنی بینچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی کو ریفر

سپریم کورٹ نے ماضی میں نااہل قرار دیے گئے سیاسی رہنما کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران تا حیات نا اہلی کا معاملہ 5 رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو بھیج دیا۔سپریم کورٹ میں میر بادشاہ قیصرانی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کے دوران تاحیات…

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں…

مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔ایک بیان میں نریندر مودی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ صرف قانونی فیصلہ نہیں، امید کی کرن اور روشن مستقبل کا وعدہ ہے۔انہوں…

دورانِ ڈیوٹی کورونا وائرس سے جاں بحق طبی عملے کیلئے قومی اعزاز کی سفارش

خیبر پختون خواہ کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتِ حال میں دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے لیے قومی اعزاز کی سفارش کر دی۔محکمۂ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا کی حکومت نے طبی عملے کے 31 افراد کو تمغۂ شجاعت سےنوازنے کی سفارش کی…

غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے…