جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف کیس میں ایس ایچ او کا جواب جمع

عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ایس ایچ او نے جواب میں کہا کہ درخواست…

جن خدشات کا ہم اظہار کر رہے تھے وہ اب سامنے آگئے ہیں، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جن خدشات کا ہم اظہار کر رہے تھے وہ اب سامنے آگئے ہیں، ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید تناؤ میں کچھ کمی آجائے۔اپنے بیان میں  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب یہ بینچ سامنے آیا تو…

پاکستان پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا، ایم ڈی آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹیلنا جارجیوا نےامید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلے گا اور اسے سری لنکا اورگھانا جیسی صورتحال کاسامنا نہیں کرناپڑے گا۔واشنگٹن میں پریس…

کراچی میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے کا ملزم پنجاب سے گرفتار

کراچی میں 2021 میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6 اکتوبر 2021 کو خواجہ سرا پر تیزاب پھینکا تھا، تیزاب سے متاثرہ خواجہ سرا دم توڑ گیا تھا۔ملزم کے خلاف کورنگی کے تھانہ…

پرواہ نہیں آگے کیا ہوگا، موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے، عماد وسیم

آل رآؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ آگے کیا ہوگا، جو موقع ملا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پرفارمنس کی بنیاد پر کم بیک ہوا جو…

امریکی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے والا شخص ایئرفورس اہلکار نکلا

امریکی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے والے آن لائن گروپ کا سربراہ جیک ٹیکسیرا ہے ’میساچیوسٹس ایئر نیشنل گارڈز‘ کا اہلکار ہے۔امریکی اخبار کے مطابق جیک ٹیکسیرا 20 سے 30 افراد پر مشتمل ’ٹھگ شیکر سینٹرل گروپ‘ کی قیادت کرتا ہے۔ آن لائن گروپ پر…

صدر کے الیکشن کمیشن پر حکومت کے دباؤ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر کے الیکشن کمیشن پر حکومت کے دباؤ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نہ ماضی میں حکومت کا دباؤ قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ  صدر مملکت کے بیان پر…

خیبر پختونخوا: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کا شیڈول پشاور ہائیکورٹ کے حکم تک معطل رہے گا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات 30 اپریل کو شیڈول تھے۔این اے…

فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلہ سخت ہوگیا ہے، شاہنواز دہانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دہانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کےلیے فاسٹ بولرز میں مقابلہ سخت ہوگیا ہے۔ وہاب ریاض کی طرح سندھ کے وزیر کھیل بننے کا موقع ملا تو کرکٹ اکیڈمیز بنائیں گے۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں…

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ عید کی چھٹیوں کی منظوری کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دی گئی۔وزرات داخلہ کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 25 اپریل تک ہوں گی۔عید کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرے…

عمران خان کے سیکیورٹی آفیسر کی گرفتاری، ایف آئی اے تفتیش میں اہم انکشافات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر افتخار رسول گھمن کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔ملزم افتخار رسول گھمن 41 جعلی کمپنیاں بنا کر…

دبئی: تالا لگے گھروں میں لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار، پولیس

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں تالا لگے گھروں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چار اراکین پر مشتمل گروہ کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے۔پولیس کے مطابق گینگ نہ صرف خالی گھروں…

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عملدرآمد روک دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تا حکم ثانی عملدرآمد روک دیا۔سپریم کورٹ میں ہونے والی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا…

سپریم کورٹ کے بغیر حکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں، چوہدری پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے بغیر حکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ میں تمام قابل جج شامل ہیں، تمام وکلا، بار کونسلز اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔…

سابق وزیراعظم نواز شریف مکہ مکرمہ پہنچ گئے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔مریم نواز، کیپٹن صفدر اور دیگر اہل خانہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔شریف فیملی کے اراکین عمرے کی ادائیگی کے بعد کل مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔بشکریہ…

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع ہو رہی ہے؟ وزیر قانون سے سوال

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کا کہنا ہے کہ ابھی تو بل نہیں بنا تو بینچ کہاں سے بیٹھ گیا؟اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون سے نمائندہ جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت میں کمی یا توسیع ہو رہی ہے؟ اعظم نذیر تارڑ…

مردم شماری مسائل دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل، پہلا اجلاس آج ہوگا

مردم شماری مسائل کو دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مردم شماری پر اٹھنے والے تحفظات کا جائزہ لے کر آئندہ 3 دن کے اندر مستقبل کا لائحہ عمل دے…

مردم شماری پر تحفظات کا معاملہ، وفاقی وزیر امین الحق مانیٹرنگ کمیٹی میں شامل

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے۔ ملک میں ساتویں مردم شماری جاری ہے، سندھ میں مردم شماری پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے معاملہ پر سید امین الحق کو مردم شماری کی مانیٹرنگ میں شامل کیا گیا…

وزیراعظم کی سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر ایرانی صدر کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دو طرفہ…

کراچی پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین کو بازیاب کروالیا

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے  کارروائی کے دوران دو غیر ملکی خواتین کو بازیاب کرواکر پانچ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔خواتین کا تعلق کینیا سے ہے جنہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔ایس ایس…