جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دوسری عالمی جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والا جنگی طیارہ 80 برس بعد مل گیا

دوسری عالمی جنگ کے دوران لاپتہ ہوجانے والا فائٹر طیارہ 80 برس بعد مل گیا۔ یہ طیارہ اتحادیوں کے قبضے سے چند دنوں قبل اٹلی پر بڑی بہادری کے ساتھ حملے کے دوران غائب ہوگیا تھا اور اب اٹلی کی مشرقی سمندری حدود میں واقع خلیج مینفریڈونیا میں…

پاکستان نے موسمیاتی تبدیلوں کے خطرناک نتائج بھگتے، شاہ برطانیہ

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے کہا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلوں کے خطرناک نتائج بھگتے، سیلاب کے باعث اسے شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلیوں کو آنے والی والی نسلوں کےلیے خطرناک مسئلہ…

انتخابات سے متعلق خدشات: ایم کیو ایم کو الیکشن کمیشن آنے کی دعوت

آئندہ انتخابات سے متعلق  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خدشات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ آنے کی دعوت دے دی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم وفد کو 4 دسمبر کو…

کوئٹہ: فنڈز کی عدم فراہمی، پیٹرول پمپس نے فائر بریگیڈ کو تیل کی فراہمی روک دی

بلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے پر پیٹرول پمپس مالکان نے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تیل کی فراہمی روک دی۔ جس کے بعد کوئٹہ میں فائر بریگیڈ کی سروس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر فائر سروسز کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے…

عارضی جنگ بندی کا اختتام: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 54 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیل نے حماس سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے، جس کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہید ہوگئے فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع…

جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی دہشتگردی شروع، بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت  ہونے والی جنگ بندی ختم ہوتے ہی صہیونی فوج نے دہشت گردی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا، جس میں بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید ہو گئے۔…

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیلئے پولنگ 2 دسمبر کو پشاور میں ہوگی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے پولنگ 2 دسمبر کو پشاور میں ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نیاز اللّٰہ نیازی  نے انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن  کمیشن پاکستان کو خط لکھ دیا۔خط…

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات: امیدوار برائے چیئرمین شپ گوہر خان کے کاغذات جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔نامزد امیدوار برائے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔گوہر خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف…

آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

سابق صدر مملکت اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کا لاہور میں قیام 3 دن تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری انتخابات سے متعلق مختلف اجلاسوں…

موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، عالمی بینک

ورلڈ بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اسموگ سے خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت زیادہ…

اکبر ایس بابر کی 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر انٹراپارٹی میں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 13 سال بعد  پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔اکبر ایس بابر پارٹی کے بانی رہنماﺅں کے ہمراہ پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ پہنچے، انہیں دیکھ کر…

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں کمی، حکومت نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ کی صورتحال میں کمی آئی ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر عامر میر کے مطابق مارکیٹیں، بازار، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلیں…

انرجی مسائل کسی حکومت کو گرا اور اٹھا سکتے ہیں، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ انرجی کے مسائل کسی حکومت کو گرا بھی سکتےہیں اور اٹھا بھی سکتے ہیں۔اسلام آباد میں انرجی سیمینار سے خطاب میں پلوشہ خان نے کہا کہ میں نے سینیٹ میں انوائرمنٹ…

لاسک کو شکست دے کر لیور پول یوروپا لیگ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

لیور پول یوروپا لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، لیور پول نے لاسک کو چار۔صفر سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔میچ میں گیکپو نے 2 گول کیے جبکہ ڈیاز اور محمد صلاح نے ایک، ایک گول کیا۔یوروپا لیگ کے گروپ ای کے آخری راؤنڈ…

پی ایس ایکس: نومبر کی ریکارڈ تیزی دسمبر کے پہلے روز بھی برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی نومبر میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ دسمبر کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1159 پوائنٹس بڑھا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھی ہے۔ انڈیکس نے نئی تاریخی ریکارڈ سطح 61 ہزار…

اسرائیل کو حماس حملے کے منصوبہ کا ایک سال پہلے سے علم تھا، امریکی صحافی

ایک امریکی اخبار کے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو حماس کے حملے کے منصوبہ کا ایک سال پہلے سے علم تھا۔امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل حماس کے حملے کے بلیو پرنٹ سے آگاہ تھی جو کہ 7 اکتوبر کے…

سہلٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کو نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کیلئے مزید 3 وکٹیں درکار

بنگلا دیش کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے صرف تین وکٹیں درکار ہیں جبکہ کیویز کو کامیابی کےلیے مزید 219 رنز بنانے ہوں گے۔سلہٹ میں 332 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی 7 وکٹیں 113 رنز پر گر چکی ہیں۔سلہٹ…

دبئی: نگراں وزیراعظم سے ڈچ ہم منصب کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دبئی میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے نے ملاقات کی۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی یہ ملاقات 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے دوران ہوئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری…

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کےلیے کینبرا پہنچ گئی، سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی پلیئرز نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا لگیج…

نواز شریف کو کوئی ریلیف نہیں دیا، وزیر داخلہ

نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی پوزیشن نیوٹرل ہے، ہمارے لیے سب برابر ہیں، وزارت داخلہ سے میاں صاحب کو کوئی ریلیف نہیں ملا، سیکیورٹی تھریٹس ہیں، لیکن ہمیشہ کی طرح چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو…