اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

37 سال بعد پاکستان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

میلبیورن : حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو  آسٹریلیا کے شہر میلبیورن میں کھیلے جانے والی  ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوا  کر تاریخ رقم کردی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں میں کھیلے جانے والے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئر حمزہ خان نے فائنل میں مصر کے پلیئر زکریا کے خلاف 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 کے اسکور لائن کے ساتھ 3-1 سے فتح حاصل کر لی ۔

اس سے قبل ٹرافی اٹھانے والے آخری پاکستانی کھلاڑی جانشیر خان تھے جنہوں نے 37 سال قبل 1986 میں ٹائٹل جیتا تھا ۔

حمزہ اور زکریا کے درمیان فائنل دو بیک ٹو بیک گیمز کے ساتھ دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جس کا اختتام ٹائی بریکر پر ہوا۔ تاہم، حمزہ نے یقین سے مندرجہ ذیل دو گیمز لے کر 3-1 سے جیت مکمل کی۔

اس دوران زکریا نے دوسرے گیم میں برتری حاصل کی جو 26 منٹ تک جاری رہی اور اسکور 12-10 رہا۔

یہ ایک اور سنسنی خیز مقابلہ تھا کیونکہ پاکستان 8-10 سے نیچے تھا، لیکن زکریا نے دو بار انتہائی ضروری گیم پوائنٹ سے ضائع کر دیئے جس کی بنا پر میچ 14-12 سے برابر ہو گیا تھا ۔

واضح رہے کہ فائنل میں حمزہ اور مصر کے کھلاڑی زکریا آمنے سامنے آئے حمزہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زکریا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

You might also like

Comments are closed.