بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

Monthly Archives

اگست 2023

کسٹمز افسران کیخلاف رشوت کا مقدمہ، نامزد چھالیہ امپورٹر عمران نورانی لاپتہ

پاکستان کسٹمز افسران کے خلاف رشوت کے مقدمہ میں ایک نامزد ملزم چھالیہ امپورٹر عمران نورانی لاپتہ ہوگئے ہیں اور عدالت میں عدم پیشی کی بناپر ان کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے۔41 سالہ عمران نورانی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں 14 جولائی کو درج…

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا گزشتہ دو دنوں میں دو بار تبادلہ کردیا گیا۔علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم…

دہشتگردوں کے علاج میں سہولتکاری، ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف کیس خارج

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس واپس لینے پر خارج کر دیا۔عدالت نے مقدمہ واپس لینے کی محکمۂ داخلہ سندھ کی درخواست منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی…

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی

ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔پہلے مرحلے میں ملتان…

ایکس کا واٹس ایپ کی طرز پر ویڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: حال ہی میں ٹوئٹر سے ایکس میں بدلنے والے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جلد ہی ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرادیا جائے گا۔ ایکس کی سی ای او لِنڈا یکارِینو نے ایک انٹرویو کے دوران متوقع فیچر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو…

پاک بحریہ کے سربراہ کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان  کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشین اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ بحری تعاون اور میری…

کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور ویرات کوہلی انسٹاگرام سے کتنے پیسے کماتے ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام دنیا بھر میں مشہور شخصیات کے لیے پیسے کمانے کا ذریعہ بھی ہے تو پھر جو جتنا مشہور ہے وہ اتنے ہی اس کے ذریعے پیسے کما رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے رواں سال کی جاری ہونے والی فہرست میں پرتگال کے…

نگراں وزیراعلیٰ کیلئے نام پر مشاورت بے نتیجہ ختم

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کے لیے ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق…

بھارتی ٹیم کا پاکستان کیخلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتا ہے، رویندرا جڈیجا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کہا ہے کہ انڈین ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاک بھارت کے میچ میں فینز کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا…

رضوانہ کے زخموں کا انفیکشن ختم ہونے کے بعد پلاسٹک سرجری کی جائے گی، ڈاکٹرز

اسلام آباد میں سول جج عاصم کی اہلیہ، ملزمہ سومیہ عاصم کے ہاتھوں تشدد کا شکار بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔پروفیسر جودت سلیم نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ کمسن رضوانہ کی طبیعت قدرے بہتر…

چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ سی کلاس والا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ وکیل علی اعجاز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل علی اعجاز بُٹر نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کے ساتھ سی کلاس والا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وکیل علی اعجاز نے کہا کہ ماضی میں ‏دیگر سیاستدانوں کو…

نگراں وزیراعلیٰ کے آنے تک عہدے پر رہوں گا، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے آنے تک عہدے پر رہوں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن دیے جائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن…

حیدرآباد سے مبینہ اغوا ہوئی لڑکی کراچی سے بازیاب

کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی گیارہ سال کی لڑکی بازیاب کرالی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لانڈھی پولیس کو ایک مکان میں نامعلوم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع مددگار ون فائیو…

ٹورنٹو، خلیل احمد باجوہ نے قونصل جنرل کا چارج سنبھال لیا

ٹورنٹو میں نئے قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تعینات نئے قونصل جنرل خلیل باجوہ نے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ایک متحرک پاکستانی کمیونٹی کا گھر…

امریکا، ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی

امریکا کی ریاست ہوائی میں آگ سے اموات کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے، گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر…

شہباز شریف اتحادیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حامی

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی۔شہباز شریف نے اتحادیوں کے عشایئے میں کہا کہ اگلے مراحل کے لیے اتحادیوں کے درمیان ابھی سے مشاورت ہونی چاہیے کہ الیکشن کیسے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ…

وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آج آخری روز ہے، نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روز ہوگئے، نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہیں ہو سکا۔صدر…

چکوال میں کاشتکار نےتنہا ڈیم بنا لیا، لاگت کتنی آئی؟

چکوال کے ایک قصبے میں کاشتکار نے اپنی مدد آپ کے تحت منی ڈیم تعمیر کرلیا جس سے وہ اپنی زمینوں کے ساتھ ساتھ قریبی دیہات کی زمینوں کو بھی پانی فراہم کر رہا ہے۔چکوال شہر سے 30 کلو میٹر کی مسافت پر قصبہ بکھاری کلاں میں بنا یہ منی ڈیم ایک…

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دیدیا

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے۔ ان کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے۔بھارت بلے باز نے کہا کہ بابر…

عاطف خان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رہنما پی ٹی آئی عاطف خان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ عاطف خان کے بیٹے کو باچاخان ایئرپورٹ پشاور سے حراست میں لیا…