منگل 25؍ جمادی الاول 1444 ھ 20؍ دسمبر 2022ء

Monthly Archives

ستمبر 2022

پانی سر سے گزرگیا؟ منچھر جھیل میں کٹ کے باوجود پانی کی سطح بڑھنے لگی

کیا پانی سر سے گزر گیا؟ منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگی۔بلوچستان سے آئے سیلابی ریلوں کے باعث جھیل میں پانی کی سطح 25 فٹ ہوگئی، جب آج صبح 11 بجے کٹ لگایا تو پانی کی سطح 23 فٹ تھی۔ذرائع محکمہ…

دادو: امدادی کیمپ میں سہولیات کی کمی، سیلاب متاثرین پھٹ پڑے

دادو کے امدادی کیمپ میں مقیم سیلاب متاثرین عدم سہولیات کے باعث پھٹ پڑے۔سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں خواتین کے پاس واش روم تک کی بنیادی ضرورت موجود نہیں۔ کیمپوں میں موجود ایک بچی رو پڑی، جس کا کہنا تھا کہ ان کے گھر ڈوب گئے، سب کچھ ڈوب گیا…

وفاقی حکومت کا سیلاب متاثرہ اضلاع میں 1200 میڈیکل کیمپس لگانے کا فیصلہ

اسلام آ باد:وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے…

وزیراعظم کے حکم پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد:وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج یعنی ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا…

سنگھار برادری کی امدادی گاڑی کے حادثے پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

لیاری کی سنگھار برادری کی سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والی گاڑی کو پیش آئے حادثے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے کوئی…

عمران خان صرف ماہر بکواسیات، جلد اڈیالہ کے مہمان ہوں گے، حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان صرف ماہر بکواسیات ہیں۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نیازی نہ تو ماہر اسلامیات ہیں اور نہ ہی ماہر سیاسیات…

کوئٹہ کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال

کوئٹہ شہر کو 11 روز بعد سوئی گیس کی سپلائی بحال ہوگئی، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گیس بحال کردی گئی۔سوئی سدرن گیس حکام کے شکار پور سے کوئٹہ…

آئی ایم ایف کو پاکستان میں انتشار کا ڈر ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان میں انتشار کا ڈر ہے۔فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 4 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، ان سے…

راولپنڈی: شہری کا انسداد ڈینگی ٹیم پر تشدد، اہلکار زخمی

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں شہری نے انسداد ڈینگی ٹیم  کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیم کے اہلکار کو زخمی کردیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیابان سرسید میں شہری نے انسداد ڈینگی کی ٹیم پر اس وقت تشدد کیا، جب عملے کے افراد  معمول کا معائنہ کر رہے…

غیر مقامی کراچی کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے  سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ غیر مقامی سیاسی شعبدے باز کراچی کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 ملیر میں متحدہ قومی موومنٹ کے الیکشن آفس کا افتتاح…

سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھجوانے پر وزیراعظم کا یو اے ای حکومت سے اظہار تشکر

پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ناظم الامور نے آج لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بھجوانے پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے اماراتی…

ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی…

وفاقی حکومت کا شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا، شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ہماری قانونی ٹیم کام کر رہی…

لیاقت آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو شہریوں میں سے ایک نوجوان دم  توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد 4 نمبر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان اسپتال میں چل بسا۔موٹر سائیکل سوار تین ملزمان…

نائجیریا میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

مغربی افریقی ملک نائجیریا میں عمارت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔نائجیرین حکام کے مطابق لاگوس شہر میں سات منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے یہ 2 ہلاکتیں ہوئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، عمارت کے ملبے تلے…