اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

Monthly Archives

جنوری 2022

کراچی: چوری شدہ سالِ نو کی پہلی موٹر سائیکل برآمد، زخمی ملزم گرفتار

کراچی کے سب سے بڑے موٹر سائیکل چور گروہ کھوکھر گروپ سے اے وی ایل سی کا مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران کھوکھر گروپ کے سرغنہ عبدالغفور کھوکھر کے بیٹے وقار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی ملزمان فرار ہو گئے۔ایس ایس پی اینٹی…

ملک میں موسم شدید سرد، غذر میں برفباری

ملک میں موسم سرد سے سرد ہوتا جارہا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا، تاہم شمالی اور شمال مغربی بلوچستان، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش…

کراچی: جماعتِ اسلامی کا دھرنا، کل سے خواتین بھی شرکت کریں گی

بلدیاتی قوانین کے خلاف کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے جماعتِ اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے سخت سردی میں رات سڑک پر گزاری، پیر سے دھرنے میں خواتین کی شرکت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی دھرنے میں نوجوانوں…

غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

غزہ کے شہر خان یونس کے قریب حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں حماس کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ اور اموات کا بھی خدشہ…

ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، اسدعمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے…

پاکستان: کورونا شرح 1.30 فیصد، مزید 8 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و…

کراچی: طارق روڈ کے پارک پر 10 دکانیں گرا دی گئیں

کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم 10 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔آپریشن دلکشا پارک پر قائم تجاوزات کے خلاف کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد، اینٹی انکروچمنٹ، رینجرز اور پولیس بھی موجود…

ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری اداروں کے نام پر نہیں ہوں گی، سی ڈ ی اے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیز کے نام کی اجازت نہیں ہوگی۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے۔ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے…

امریکا، بولڈر کاؤنٹی کو تباہ کن آگ نے گھیر لیا

امریکی ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاؤنٹی (Boulder County) کو تاریخ کی خطرناک ترین اور تباہ کن آگ نے گھیر لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ اب پھیل چکی ہے جس سے سیکڑوں گھر جل کر خاک ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث…

جی بی، کے پی، بلوچستان میں بارش اور برف باری

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی۔…

انوکھا ہوائی سفر، 2022 میں روانہ مسافر 2021 میں منزل پر پہنچیں گے

پوری دنیا میں سال 2022 کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس سال کی آمد کو دو مرتبہ منا رہے ہیں۔ چین میں سال 2022 کا استقبال کر کے روانہ ہوئے ہوائی جہاز کے مسافر سال 2021 میں منزل پر پہنچیں گے۔یہ انوکھے مسافر چین کے…

لاہور: نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کےمطابق فیصل ٹاؤن میں ملزمان کی نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ سے 14سالہ لڑکا شاہ زیب ٹانگ پر گولی لگنے سے…

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 846 کیسز، ایک مریض انتقال کرگیا

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 846 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث ایک مریض کا انتقال ہوگیا۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت نے مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تازہ صورتحال بتادی۔ وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24…

بلوچستان: شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔محکمہ مو سمیات نے 2 جنوری سے 6 جنوری تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جنوری سے کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ…

جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں جیت پر خود حیران ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب…

حکومت انتہا پسندوں سے مسلسل بلیک میل ہورہی ہے، آغا حامد موسوی

سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ (ٹی این ایف جے) آغا حامد موسوی نے کہا ہے کہ حکومت انتہا پسندوں سے مسلسل بلیک میل ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مجلس عزائے فاطمیہؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 227 کو…

5 سابق بھارتی آرمی چیف مسلم کش مہم پر برہم

پانچ سابق بھارتی آرمی چیفس مودی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، مسلم نسل کشی کے بیانات پر حکومت کی خاموشی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سابق آرمی چیفس نے سرکاری سرپرستی میں مسلم کش مہم، نفرت انگیز تقاریر اور عوام کو مسلمانوں کے خلاف…