جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Monthly Archives

January 2022

نواز شریف، مریم نواز، عمران خان صحت کارڈ کیلئے اہل قرار

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، اُن کی صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیدیا۔پنجاب حکومت نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی صحت انصاف کارڈ کا اہل قرار…

عثمان بزدار سے چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور شیخ رشید کی اہم سیاسی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، مونس الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے اہم سیاسی ملاقاتیں کیں۔لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے عثمان بزدار کی ملاقات میں سیاسی امور،…

فیصل آباد: سلنڈر پھٹنے سے 2 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں

فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ مٹھائی والا چوک میں سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ گیس کی ری فِلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی اور 2 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔ دکانوں کی چھت پر موجود کمرے بھی آگ کی لپیٹ میں…

ڈیل کیلئے دباؤ ہے پر ناظم جوکھیو کی لاش کا سودا نہیں کروں گی، بیوہ کا اعلان

غیر قانونی شکار کی ویڈیو بنانے پر قتل کیے گئے ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کی لاش کا سودا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ نے الزام لگایا کہ رکن قومی اسمبلی حاجی عبدالکریم ہم پر ڈیل کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔انہوں نے…

جوہانسبرگ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 202 رنز بناکر آؤٹ

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مہمان ٹیم نے پراعتماد انداز میں…

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پارا چنار میں برف باری کے حسین مناظر ہیں۔ ہر طرف برف ہی برف جبکہ ٹھنڈ بڑھ گئی۔ وادی زیارت اور گردونواح میں بھی برفباری ہوئی ہے۔اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری…

محمد حفیظ پاکستان ٹیم کیلئے مزید کھیلنا چاہتے تھے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ حفیظ پاکستان کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ خیال رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ قومی کرکٹ…

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اس موقع پر کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔ پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، پی ایس ایف،…

ملکی معیشت پر بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے وزیر خزانہ سے کیا کہا؟

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان مکالمہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے شرکاء کو مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔شوکت ترین نے…

ایسی یادیں ہیں جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے، ڈیل اسٹین

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے تمام طرز کی کرکٹ سے…

پی ٹی آئی سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ ہے، قومی جماعت نہیں، ن لیگ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو قومی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ سیاسی یتیموں کی پناہ گاہیں، قومی جماعتیں نہیں…

سال کے پہلے کاروباری روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس 290 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح دس گرام سونے کے دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں…

اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کتنے ارکان پارلیمان معطل ہوسکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیل بتادی

پاکستان کی سیاست کے بڑے بڑے ناموں اور ممبران پارلیمنٹ پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگ گئی۔ارکان پارلیمنٹ اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے…

لاہور: اے ایس ایف کی کارروائی، ابوظبی جانے والے مسافر سے 4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظبی جانے والے مسافر کے قبضے سے 4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق…

ٹیکس کلچر کی شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہیے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے سال 2019ء کی پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کا افتتاح کردیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ ٹیکس کلچر بنانا ہے تو شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ…

خاتون کو بلیک میل کرنے والے عامل کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم نے لاہور میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے عامل کو  گرفتار کرلیا۔ ملزم نے شالیمار ٹاؤن کی خاتون سے 14 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےخاتون سے اس کے شوہر سے صلح کرانے کے عوض رقم…

کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی

اراکین پارلیمنٹ میں سے کس نے کتنا ٹیکس دیا ہے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ…

ناظم جوکھیو قتل پر سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں کراچی میں ناظم جوکھیو کے قتل کیس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سینیٹ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں آئی جی سندھ کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔نمائندہ سندھ پولیس نے اجلاس کو بتایا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس…