سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 17 جولائی کے بعد سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگا۔ سعودی عرب میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے ہو رہے ہیں۔
نماز عید کیا دائیگی کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے بعد ملکی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوجائے گا۔ سعودیہ میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سب اتفاق کرچکے میاں نواز شریف ابھی نہیں مانے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو عید قرباں مبارک ہو۔ مہنگائی کی وجہ سے جو قربانی ادا نہیں کرسکے، اللہ ان کی مجبوری کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 17 جولائی کو اگر خلائی، فضائی موسم اثرانداز نہ ہوئے تو سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بعض پوسٹنگز پر اختلافات ہوچکے ہیں۔ سعودیہ میں اہم سیاسی مشاورت ہوئی ہیں، شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں، نواز شریف ذرا بدلے بدلے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جن پر فرد جرم لگنی تھی، ان کو وزیراعظم لگا دیا گیا۔یہ دو سے تین دن سعودیہ میں اہم ہیں۔ حاجیوں سے کہوں گا دو دو کنکریاں ساتھ لے کر آئیں پاکستان میں دو شیطانوں کو مارنی ہیں۔ بعد ازاں شیخ رشید نے لال حویلی میں اونٹ کی قربانی کی۔
You might also like
Comments are closed.