اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر یکم نومبر سے اضافہ کرنے کی تیاری کرلی ہے جس سے مہنگائی کے ستائے عوام مزید متاثر ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوگا۔ اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 137 روپے جو ساڑے 6 روپے کے اضافے کے ساتھ 144 روپے ہوسکتی ہے۔
نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
Comments are closed.