بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے سبب یکم مارچ 2021 سے ملک کے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ 2021 سے تمام اسکولز  معمول کے مطابق  کھلیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں 50 فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28 فروری کو ختم ہو جائے گی۔

مارچ 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بشمول کالجز اور جامعات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم کورونا کیسز میں کمی کے باعث مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ اس دوران طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہے۔

کورونا کی دوسری لہر آنے پر حکومت پاکستان نے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کردیے تھے۔

You might also like

Comments are closed.