حکومت نے ویکسینیش عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے یکم ستمبر سے 17 سال سے اوپر نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 17سال یا زائد عمر کے طلبہ 15ستمبر تک ویکسین لازمی لگوائیں یکم ستمبر سے 17سال سے زائد افراد کے لیے ویکسین شروع کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کا سلسلہ جار ی ہےتعلیمی اداروں میں 89فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے 31 اگست کے بعد اسکول ٹرانسپورٹرزبغیر ویکسین کام نہیں کرسکیں گے جب کہ 30ستمبر کے بعد مکمل ویکسی نیشن نہ ہونے پر فضائی سفر نہیں ہوسکے گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرنے والے پاکستان نہیں آسکتے ۔
اسدعمر نے کہا کہ ہوٹل اورگیسٹ ہاوسز میں بھی 30اگست سے 30ستمبر کی پابندیاں لاگوہوں گی ہزاروں ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہیں،موبائل سینٹرز بھی فعال ہیں 15ستمبرکے بعد موٹرویزپر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی ہوگی۔
این سی او سی سربراہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بس اور ٹرین پر15ستمبر کے بعد ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے سفر کرسکیں گے میٹرو بس اور ٹرین پر15اکتوبر کے بعد ویکسین کی 2ڈوزز لگوانے والےہی سفر کرسکیں گے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کمزور دفاعی نظام کے حامل نوجوانوں کیلئے مخصوص ویکسی نیشن شروع ہوگی دوسرے ملک سے ویکسی نیشن کرانیوالوں کا اندراج بھی نادرا ویب سائٹ پر ہوسکے گا یکم ستمبر سے 17 سال سے اوپر نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن کا آغاز کررہے ہیں۔
Comments are closed.