یوکرائین نے روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا وفد بھیج دیا ہے، جو بیلاروس کے شہر گومل پہنچ چکا ہے، یوکرینی وفد بیلا روس سرحد پر روسی حکام سے ملے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے ترجمان یوکرینی صدر نے یوکرین کی روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے وفد بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امن قائم کرنے کے لیے روس سے مذاکرات کرنے کے لیے وفد بھیج دیا ہے، باقاعدہ طور پر مذاکرات کے لیے ملاقات کرکے بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب یوکرین کے دفاعی وزیر نے روس کے چار ہزار 3سو روسی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، عالمی عدالت میں جواز تراشنے پر روس سے جواب طلبی ہونی چاہیے، روس کے 27طیارے ، 26ہیلی کاپٹرز اور 7ڈرونز مار گرائے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنگ میں ابتک روس کے 147ٹینک اور 706بکتر بند گاڑیاں تباہ کیں ہیں، روس کی 49توپیں اور ایک ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے،30فوجی گاڑیاں ، 60ٹینکرز اور 2کشتیاں بھی تباہ کیں ہیں۔
Comments are closed.